سابق وفاقی وزیرکو گرفتارکر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو عدالت میں غیرحاضری کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی پر گزشتہ عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کرکے بلاول بھٹو زرداری کے قتل کی سازش کا مقدمہ درج تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کا کیس زیر سماعت ہے، مگر وہ مسلسل عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔
حکام کے مطابق غلام مرتضیٰ جتوئی کے خلاف نان بیل ایبل وارنٹ موجود تھے، جس کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ملزم کو 27 تاریخ کو دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست جاری ،پاکستان کے کونسے 3 شہر شامل؟ فہرست جاری کر دی گئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ پولیس نے گنا منڈی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمیی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا.
تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سہراب گوٹھ گنا منڈی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں: کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت عیسیٰ ولد سلطان کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون او نقد رقم برآمد کی گئی ۔