’پی پی اور ن لیگ کی لڑائی کا انجام جلد حکومت کا خاتمہ ہے‘
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی چپقلش اور ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر پی ٹی آئی رہنما نے ردعمل دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے وفاق میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کو وفاقی حکومت کے جلد خاتمے سے تعبیر کیا ہے۔
شوکت یوسف زئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنما ایک دوسرے پر کام نہ کرنے کے الزامات لگا رہے ہیں۔ دونوں جماعتیں اپنے اپنے مفادات کیلیے لڑ رہی ہیں اور اس لڑائی کا انجام جلد حکومت کے خاتمے پر ہونیوالا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی مخالفت میں دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف بیانات میں سچ کو آشکار کر رہی ہیں۔ دونوں جماعتوں نے ہی ملک کو نقصان پہنچایا ہے اور اس کا ان کو حساب بھی دینا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بہت جلد بننے والا ہے۔ عید کے بعد گرینڈ اپوزیشن الائنس کی حکومت مخالف تحریک کا آغاز ہوگا۔
مزیدپڑھیں:نئی ایئرلائن نے لائسنس کیلیے درخواست دیدی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایک دوسرے
پڑھیں:
راولپنڈی؛ پی ٹی آئی رہنما بشارت راجہ گرفتار
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمابشارت راجہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بشارت راجہ راولپنڈی الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے ،پولیس نے گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کردیا۔
بشارت راجہ کاکہناہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔
مزید :