بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے ایک انٹرویو میں اپنی روزمرہ زندگی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں جو اس سے قبل آشکار نہیں ہوئے تھے۔

ان انکشافات کے لیے سلماں خان نے اپنے بھتیجے ارہان خان کی پوڈ کاسٹ ’ڈمب بریانی‘ کا انتخاب کیا۔

چچا بھتیجے کی کمیسٹری بھی دیکھنے لائق تھی جس کے باعث مداحوں کو اس پوڈ کاسٹ سے اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں کچھ نیا جاننے کو ملا۔

نیند کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بجرنگی بھائی جان نے بتایا کہ میں روزانہ صرف 2 گھنٹے ہی سو پاتا ہوں۔

دبنگ اسٹار نے مزید بتایا کہ پورے مہینے میں صرف ایک بار ہی ایسا دن آتا ہے جب میں 7 سے 8 گھنٹے کی نیند لے پاتا ہوں۔

تاہم اداکار نے یہ بھی بتایا کہ کبھی کبھار شوٹنگ کے دوران وقفہ ملنے پر سب سے آنکھ بچا کر کچھ دیر کے لیے سو جاتا ہوں۔ 

اس موقع پر سلمان خان نے ہنستے ہوئے انکشاف کیا کہ البتہ جب میں قید میں تھا تو جیل میں 8 گھنٹے سوتا تھا۔

میں نے پیار کیا کی بلاک بسٹر فلم سے کیریئر شروع کرنے والے سلمان خان نے بتایا کہ جیل میں ان کے پاس کرنے کو کچھ نہیں تھا اس لیے میں نے سونا پسند کیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بتایا کہ

پڑھیں:

بھارت نے علی امین گنڈاپور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، سلمان اکرم راجا

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بھارت نے علی امین گنڈاپور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا۔

پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے ایسا کچھ نہیں کہا، انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ’ہر دہشتگرد کا پیچھا کریں گے‘، علی امین نے کہا تھا ’ہم ملک سے دہشتگردی ختم کریں گے۔‘

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ باتوں کو غط رنگ دینا دشمنوں کا شیوہ ہے، اس کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اپنی مرضی سے آئیں گے، والد سے ملنا اور آواز بلند کرنا بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو گرفتار کیا گیا تو پوری دنیا کے سامنے تماشا بنے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی صدر کا دورہ، 13 معاہدے، کتنی کامیابی ملی؟
  • بھارت کے امیرترین مسلمان خاندان کون؟ مجموعی دولت کتنی ہے ؟
  • شاہ رخ خان کس اسٹار کو خود بھی بڑا اداکار سمجھتے ہیں؟
  • ورلڈکپ کو مد نظر رکھ کر کھیل رہے ہیں: سلمان علی آغا
  • بلال عباس سے خفیہ نکاح؟ درفشاں سلیم نے بڑا انکشاف کر دیا
  • بھارتی فلم ساز پاکستان سے جنگ میں شکست کابدلہ لینے کیلئے سرگرم
  • معروف بھارتی اداکار کی پُراسرار موت، ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد
  • لوگ یومیہ کتنی مائیکروپلاسٹک سانس کے ذریعے اندر لے رہے ہیں، خوفناک انکشاف
  • بھارت نے علی امین گنڈاپور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، سلمان اکرم راجا
  • 15 ہزار تنخواہ لینے والے کلرک کی کروڑوں روپے کی جائیداد نکل آئی