پاکستان کے تین کھلاڑی ایشین اسنوکر چیمپئین شپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کراچی:
عالمی چیمپیئن محمدآصف سمیت پاکستان کے تینوں کھلاڑیوں نے ایشین اسنوکر چیمپئین شپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
موصولہ ا طلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں جاری چیمپئن شپ میں عالمی چیمپئین محمد آصف نے گروپ جی کہ اپنے اخری میچ میں ایران کے سیاوش موزبانی کو1-4 سے شکست دی۔
سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد نے گروپ ایل میں سعودی عرب کے ایمن العمری کو 1-4 سے قابو کرنے کے بعد ہانگ کانگ کے فنگ کوک وائی کو2-4 سے شکست دے دی۔
گروپ ایف میں شاہد آفتاب متحدہ عرب امارات کے محمد شہباب سے 4-1 سے ناکام ہونے کے باوجود ناک آؤٹ راونڈ میں پہنچ گئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
علی سسٹرز کی پزیرائی میں آئی بی اے میں تقریب کا انعقاد
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں دو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت کر پاکستان کا نام بلند کرنے والی علی سسٹرز کے اعزاز میں آئی بی اے کراچی کے تحت تقریب پزیرائی کا انعقاد ہوا۔
تقریب میں پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز کے نام سے معروف تینوں بہنوں اور ان کے کوچ والد عارف علی نے شرکت کی۔علی سسٹرز نے اپنے تاثرات بیان کیے اور خیالات کا اظہار کیا۔
آئی بی اے کی جانب سے قومی ویمن کھلاڑیوں کی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کے ساتھ ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ندا اسلم، علی اکبر، جمشید عیسیٰ،ڈاکٹر سحر اعوان،ڈاکٹر ثنا توسیف اورداکٹر عظیمہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔
میلبرن میں ہونے والی چیمپئن شپ کے گرلز انڈر 17 میں مہوش علی اورانڈر 13 میں ماہ نور علی نے گولڈ اور سحرش علی گرلز انڈر15 میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔
اسکواش کی تاریخ میں تیسرا موقع تھا کہ تین سگی بہنوں نے ایک ساتھ انٹرنیشنل پلاٹینیم کیٹیگری چیمپئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کا حق حاصل کیا۔