پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نوشین ملک کو ڈی جی لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن تعینات کر دیا گیاہے ۔ اسپیشل سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیوزینب خان کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔
ان کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ عثمان خالد خان اسپیشل سیکریٹری ، ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن ارشد بھٹی ایڈیشنل سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ اور تقرری کے منتظر محمد حنیف کو ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ۔
محکمہ ایس اینڈجی اےڈی نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں،دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔
مزید :