اسلام آباد : وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیارکرلی گئی ،حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی اسمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق فعال انسانی اسمگلرز میں سے 39کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ سے ہے، خیبرپختونخوا میں 50،بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 اسمگلرز متحرک ہیں۔ 15 اسمگلروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں، یہ اسمگلرز پاکستان اور دوسرے ممالک سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں

رپورٹ کے مطابق 4 اسمگلرز اس وقت پاکستان، 3 لیبیا،ایک انگلینڈ اور ایک یو اے ای میں موجود ہیں،6 انسانی اسمگلرز کی حالیہ لوکیشن کا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا،تمام اسمگلرز کے بینک اکائونٹس منجمد،پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی بلاک کردیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پہلگام حملہ: انڈیا میں پاکستان کا سرکاری ’ایکس اکاؤنٹ‘ بلاک کر دیا گیا

پہلگام میں رو نما ہونے والی صورتحال کے بعد بھارت تیزی سے پاکستان مخالف اقدام اٹھا رہا ہے۔ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بعد اب انڈیا میں پاکستان کا آفیشل ’ایکس اکاؤنٹ‘ بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔

موں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک دہشتگردانہ حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے 2 دن بعد بھارتی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ایکس‘ سے بھارت میں حکومت پاکستان کے آفیشل اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کی درخواست کی تھی۔

انڈین گورنمنٹ کی درخواست کے جواب میں پاکستان کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ انڈia میں معطل کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اب بھارتی صارفین کے لیے پاکستان کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ تک رسائی ممکن نہیں ہے۔

یہ اقدام پاکستان کے خلاف وسیع سفارتی اور تزویراتی جوابی اقدامات کے سلسلے کے بعد کیا گیا ہے، جس میں پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کی مؤثر کمی، اہم سرحدی راستوں کی بندش، سندھ طاس معاہدے کی معطلی، اور نئی دہلی میں پاکستانی فوجی اتاشیوں کو اس کے ہائی کمیشن سے بے دخل کرنا شامل ہیں۔

بھارت نے دوطرفہ تعلقات کو ایک اور دھچکا لگاتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو سارک ویزا استثنیٰ اسکیم کے تحت بھارت جانے سے روک ہے، جب کہ پہلے جاری کیے گئے تمام ویزوں کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ بھارت میں پہلے سے موجود افراد کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے حکومت ِپاکستان کا سوشل میڈیا اکائونٹ بلاک کر دیا
  • کیا کلیسائے روم اب ایک افریقی پوپ کے انتخاب کے لیے تیار ہے؟
  • 12 ہزار افغان باشندوں کا پاکستانی دستاویزات استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا انکشاف
  • پہلگام حملہ: انڈیا میں پاکستان کا سرکاری ’ایکس اکاؤنٹ‘ بلاک کر دیا گیا
  • سعودی عرب میں جرائم پر مزید 4 ہزار 300 پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ
  • پی اے سی کا اجلاس: ای او بی آئی نے 2 ارب 79 کروڑ روپے جعلی پنشنرز کو دیدیئے
  • پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا: طلال چودھری
  • پنجاب: انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے 5 ملزمان گرفتار
  • پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتا: طلال چوہدری
  • مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار