کرم :امدادی قافلے پر بھر حملہ ڈرائیورجاں بحق 5زخمی لوت مار 407اہلکار بھرتی کرنیکی منظورری
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کرم؍ ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) کرم میں امدادی سامان لے کر جانے والے قافلے پر ایک بار پھر حملہ ہوا ہے، جس میں شدید فائرنگ کرتے ہوئے امدادی گاڑیوں میں لوٹ مار کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹل سے 130 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ ہوا، جس میں 5 آئل ٹینکر بھی موجود ہیں۔ لوئر کرم کے علاقہ چار خیل میں قافلے پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا ہے، میڈیسن والے ٹرک کا ڈرائیور اکرم خان جاں بحق ہو گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے چارخیل کے مقام پر قافلے پر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد گاڑیوں کو واپس ٹل بھیج دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے 40 گاڑیاں ٹل سے پاراچنار کی جانب جا رہی تھیں۔ اْدھر کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل بھی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق اب تک 183 بنکرز گرا دیے گئے ہیں۔ امن معاہدے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کرم چارخیل میں قافلے پر حملے کی اطلاع پر فورسز کو بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لوئر کرم میں اوچت و ڈاڈ قمر میں بھی قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق 113 گاڑیوں میں سے ایک بھی واپس ٹل نہیں پہنچی۔ انتظامیہ کا صورت حال سے متعلق کہنا ہے کہ کرم قافلے پر فائرنگ میں زخمی ڈرائیور اکرم خان کو علی زئی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جس کا تعلق پشاور سے بتایا جاتا ہے۔ زخمی ڈرائیور نے بتایا کہ میرے میڈیسن سے بھرے ٹرک کو چارخیل کے علاقے میں لوٹ لیا گیا۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرم جانے والے قافلے میں شامل گاڑیاں محفوظ اور منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔ جو کوئی بھی امن خراب کرنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثناء خیبر پی کے کابینہ نے کرم میں سکیورٹی پوسٹوں پر تعیناتی کے لیے 407 اہلکار بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس کو ضلع کرم میں پائیدار امن کے لیے صوبائی حکومت کے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ بگن، اوچت، مندوری سمیت سات مقامات پر قافلے پر کی گئی۔ 5 ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو گن شپ ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا۔ کرم کے لیے 120 گاڑیوں پر مشتمل اشیائے خور و نوش کا نیا قافلہ روانہ ہوگیا۔ ڈی آئی خان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہنگو سے اشیائے خور ونوش لیے قافلہ کرم کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔ 120 گاڑیوں پر مشتمل یہ قافلہ پارا چنار جائے گا۔ حکام کے مطابق علاقے میں کرفیو نافذ ہے، اس دوران یہ قافلہ وہاں پہنچے گا، جس کے جانے سے اشیاء کی قلت ختم ہو جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کانوائے کی سکیورٹی کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ کے مطابق قافلے پر کہنا ہے کے لیے کی گئی گیا ہے
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
کراچی:شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے چاول گودام کے قریب فائرنگ کے واقعے میں سیکیورٹی گارڈ 22 سالہ مشتاق زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ لیاری غوثیہ ڈبہ ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ سہیل نامی شہری زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
چاکیواڑہ پولیس کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے ، پولیس دونوں واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔