Express News:
2025-04-25@11:36:25 GMT

ٹرمپ کی بھارت کو F-35 طیاروں کی پیشکش، اپوزیشن کی سخت تنقید

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو F-35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی پیشکش پر بھارتی اپوزیشن نے سخت تنقید کی ہے، جبکہ روس نے بھی Su-57 طیارے بھارت میں تیار کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔

بھارتی فضائیہ کے اسکواڈرنز کی تعداد 31 تک گر چکی ہے، جبکہ مطلوبہ تعداد 42 ہے۔ چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے پیش نظر بھارت مزید جنگی طیارے خریدنا چاہتا ہے۔ امریکہ اور روس دونوں نے جدید طیارے دینے کی پیشکش کی ہے۔

بھارت کی مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس نے امریکی F-35 طیاروں کو "مہنگا اور ناقابلِ اعتماد" قرار دیتے ہوئے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اپوزیشن کی طرف سے ایلون مسک کے F-35 پر کیے گئے تبصرے کا حوالہ دیا گیا جس میں اس نے کہا تھا کہ "یہ طیارے فضول ہیں، مودی انہیں خریدنے پر بضد کیوں ہیں؟"اور "ڈرونز کے دور میں انسان بردار طیارے بے کار ہو چکے ہیں۔"

دوسری طرف روس نے بھارت میں Su-57 طیارے تیار کرنے کی پیشکش کی ہے اور یہ منصوبہ رواں سال ہی شروع کیا جا سکتا ہے۔ روس ٹیکنالوجی منتقلی پر بھی تیار ہے، جس سے بھارت میں مقامی پیداوار کو فروغ ملے گا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت روس کے ساتھ تعلقات رکھنا چاہتا ہے، مگر امریکہ سے اتنی بڑی دفاعی ڈیل کرنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی پیشکش

پڑھیں:

پاکستان کی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے باقاعدہ طورپربند

سعید احمد : پاکستان کی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے باقاعدہ طورپربند کردی گئی 
فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بند کردی گئی، سول ایوی ایشن کا نوٹم جاری کردیا گیا ،  نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کے لیے دستیاب نہیں ہے ، بشمول وہ طیارے جو بھارتی ایئر لائنز و آپریٹرز کی ملکیت ہیں یا لیز پر زیر استعمال ہیں
 

متعلقہ مضامین

  • بشریٰ انصاری کو زارا نور عباس کے ڈانس کی تعریف کرنے پر شدید تنقید کا سامنا
  • کییف پر حملوں کے بعد ٹرمپ کی پوٹن پر تنقید
  • ٹرمپ سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر سے زائد کا اسلحہ پیکج دینے کو تیار
  • پاکستانی فضائیہ بمقابلہ بھارتی فضائیہ: صلاحیت، ٹیکنالوجی اور حکمت عملی کا موازنہ
  • پاکستان کی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے باقاعدہ طورپربند
  • بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود بند، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹم جاری
  • بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بند، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر دیا
  • جے یو آئی کا اپوزیشن اتحاد بنانے سے انکار، اپنے پلیٹ فارم سے جدوجہد کرنے کا فیصلہ
  • روس کے ڈرون طیارے بنانے کے کارخانے میں چینی شہری کام کر رہے ہیں. زیلنسکی کا الزام
  • بھارتی ریاست گجرات میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک