شہرقائد : شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، 30 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی ( نیوز ڈیسک) تین تلوار کلفٹن کے قریب شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی ۔ آتشزدگی کے باعث 30 سے زائد دکانیں خاکستر ، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ پلازہ کی پہلی منزل پر لگی، متعدد دکانوں کو لپیٹ میں لیا، آگ لگنے سے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں
پلازہ میں کپڑوں اور بیڈ شیٹس کی سینکڑوں دکانیں موجود ہیں فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق آگ بجھانے کیلئے بلا تعطل پانی کی فراہمی جاری رہی، آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔
خیبر پختونخوا میں 5.
1 شدت کا زلزلہ، سوات اور پشاور میں خوف پھیل گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
ابوظہبی(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے نئی منصوبہ بندی بنا لی گئی۔
اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی اور پبلک ہیلتھ سینٹر میں 5 سالہ معاہدہ ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق شدید گرمی، نمی اور فضائی آلودگی سے متعلق جدید ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، ملک میں کہیں بھی شدید گرمی کی صورت میں عوام کو فوری ڈیجیٹل اطلاعات دی جائیں گی۔
گرمی سے متاثرہ علاقے میں موجود عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا، فوری آگاہی مہم سے کلائمٹ چینج کے اثرات کم کرنے میں مدد دے گی۔
متحدہ عرب امارات میں رواں سال اگست میں درجۂ حرارت 51.8 ڈگری تک پہنچا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای میں مئی اور اپریل بھی ریکارڈ گرم ترین مہینے قرار پائے تھے، یو اے ای میں دن 12:30 سے 3:30 بجے تک دھوپ میں کام کرنا ممنوع ہے۔
Post Views: 6