خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کی ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر شدید تنقید
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کاکہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے وزرا میں لڑائی جبکہ وفاق میں بھائی بھائی ہونے کی صورت حال ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کھلی منافقت کا واضح ثبوت ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتیں صرف لوٹ کے مال کی تقسیم پر لڑ رہی ہیں اور کوئی عوامی مفاد کی بات نہیں کر رہیں، رمضان سے قبل حکومتی حکام نے اپنی فیکٹریوں کی چینی مہنگی کر دی ہے، جس سے عوام پر مزید مالی بوجھ پڑا ہے۔
انہوں نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان پر قرضے اور واجبات میں 6 ہزار 106 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومت کا لایا ہوا عذاب ہے۔
حمد علی سیف نے کہا کہ پاکستان پر قرضوں کا حجم 88 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جو ملک کی معیشت کی تباہی کی گواہی دیتا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی نمائشی لڑائی کے نتیجے میں عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور ملک قرض کی دلدل میں دھنس چکا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ن لیگ اور پیپلز پارٹی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
پشاور:خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جب کہ کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ہے اور جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کی لہر رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز صرف چترال میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ پشاور کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ موسمی معمول سے زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری، بنوں میں 38، پاراچنار میں 27 اور چترال میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بالائی علاقوں میں موسم قدرے معتدل رہا۔ کالام اور مالم جبہ کا درجہ حرارت 19 ڈگری، دیر اپر کا 25 اور دیر لوئر تیمرگرہ کا 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔