وزیرِ اعظم کا خواب ہے کہ پاکستانی عزت کی زندگی گزاریں: وفاقی وزیر مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک—فائل فوٹو
وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کا خواب ہے کہ پاکستانی عزت کی زندگی گزاریں۔
اسلام آباد میں سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب نوجوان میں خود اعتمادی ہو گی کہ ’وہ کر سکتا ہے‘ تو ملک ترقی کرے گا۔
ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ 10 سال کے بعد 40 نئے آف شور بلاکس اور31 آن شور بلاکس کا اعلان کیا گیا ہے، ایک بہت بڑا حصہ ابھی تک دریافت نہیں ہوا۔
وفاقی وزیر توانائی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان بزنس کے لیے اوپن ہے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے ان بلاکس میں انوسٹمنٹ کے بہترین مواقع ہیں، ہم سرمایہ کاروں کے لیے تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ شیل اور ٹائٹ گیس کے ذخائر موجود ہیں، ڈی ریگولیشن کی پالیسی لا رہے ہیں، پرائس کیپ کے ساتھ آئل سیکٹر اوپن کرنے کی پالیسی لا رہے ہیں، ایک بار ٹیکنالوجی لے کر آنا کافی نہیں، مسلسل انوویشن کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئل سیکٹر کو جدید ٹیکنالوجی پر شفٹ کرنا ہوگا، اعتماد پیدا کریں کہ ہم ایک قوم ہیں، لڑائی جھگڑے کے بجائے ترقی پر توجہ ہونی چاہیے، غریب کے لیے توانائی کی قیمت کم کرنا اس وقت ہمارا فوکس ہے۔
مصدق ملک کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماحول پر توانائی کے اثرات کے لیے بھی کام کر رہے ہیں، توانائی کے مقامی وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں، الیکٹریفیکیشن پر اس وقت بہت کام کر رہے ہیں، سرکار کو کاروبار سے نکلنا ہوگا، سرکار کے کام کرنے کا طریقہ بدلنا ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر کہنا ہے کہ مصدق ملک رہے ہیں کے لیے
پڑھیں:
وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ایرانی سفیر کو پاکستان و ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 22ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور ایرانی کمپنیوں اور سرکاری اداروں کو ’’فوڈ ایگ‘‘ نمائش میں شرکت کی دعوت دی، جو 25 سے 27 نومبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ جام کمال نے تجویز دی کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اور زاہدان کے گورنر کی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ سرحدی علاقوں میں تجارت اور عوامی فلاح و بہبود کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بحری امور، ریلوے اور مواصلات کے وزراء کو بھی ایران مدعو کیا جائے تاکہ باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے دوطرفہ تجارت میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایران نے پاکستان سے 4 لاکھ ٹن چاول کی درآمد مکمل کر لی ہے جبکہ اب وہ مویشیوں کی خوراک اور مکئی کی خریداری کے لیے تیار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مثبت پیشرفت سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔