جیل کاٹنے والوں کو کندن بنا کر رکھ دیتی ہے، خواجہ سعد رفیق
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جیل میں ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہنا ہے، میں نے کوشش کی تھی کہ الیکشن نہ لڑوں، میرے الیکشن نہ لڑنے کی سوچ کے پیچھے بہت سے عوامل تھے، مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، سب کو پیغام جانا چاہیے، جو خرابی کریگا وہ خرابی بھگتے گا، سیاست دانوں کو سبق سیکھنا چاہیے، جھوٹ بول بول کر لوگوں کو مسلسل گمراہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے مشکل میں صرف وہ نہیں جو جیل میں ہیں، بلکہ سب مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں، نہیں چاہتا جو ہمارے ساتھ ہوا ہمارے کسی مخالف کیساتھ بھی ہو۔ لاہور میں اپنے انتخابی حلقے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست، جمہوریت ، ساکھ، اسٹیبلشمنٹ کے رول پر بڑا غور کیا، تجزیہ کیا، جیل بڑی تکلیف دہ چیز ہے، مگر اس کے فائدے بھی ہیں، جیل کاٹنے والوں کو کندن بنا کر رکھ دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا انسان جو اپنے لیے سوچتا ہے، رحمان اس سے بڑھ کر اچھا سوچتا ہے، جیل میں ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہنا ہے، میں نے کوشش کی تھی کہ الیکشن نہ لڑوں، میرے الیکشن نہ لڑنے کی سوچ کے پیچھے بہت سے عوامل تھے، میں نہیں چاہتا جو میرے ساتھ ہوا وہ کسی اور کے ساتھ ہو۔ ان کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، سب کو پیغام جانا چاہیے، جو خرابی کریگا وہ خرابی بھگتے گا، سیاست دانوں کو سبق سیکھنا چاہیے، جھوٹ بول بول کر لوگوں کو مسلسل گمراہ کیا گیا۔ مصنف :
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: الیکشن نہ
پڑھیں:
پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف
اسد ملک : نواز شریف نے صحافیوں اور لیگی ورکرز سے ملاقات کی غیر رسمی گفتگو میں کہا پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے۔ اپنی صحت کے حوالے سے نواز شریف نے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں غلط خبر پھیلائی گئی تھی
نواز شریف نے کہا وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کررہے ہیں۔سب کو ملکر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ میری صحت بلکل ٹھیک ہے غلط خبر پھیلائی گئی۔شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔مریم نواز شریف نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں۔پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں۔ لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں۔ لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔پی آئی اے بند کروانے والے کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس