لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کاکہنا ہے کہ ملک کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے اور عوام کو جلد مزید ریلیف ملنے کی امید ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ تعمیراتی کام ایک بار پھر شروع ہو چکے ہیں اور عالمی مالیاتی ادارے بھی وزیراعظم شہباز شریف کی محنت اور جانفشانی کا اعتراف کر رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر ترقی کا تسلسل برقرار رہتا تو آج پاکستان خطے اور دنیا میں کہیں آگے ہوتا، ماضی کی رکاوٹوں اور سیاسی عدم استحکام نے ملک کو نقصان پہنچایا، لیکن اب معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین کو عوامی خدمت اور ترقی سے کوئی دلچسپی نہیں، وہ صرف بغض، حسد، بدتمیزی اور بدتہذیبی میں مصروف ہیں، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت مزید مستحکم ہوگی، عوام کو جلد مزید ریلیف دیا جائے گا تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آئے۔

سابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز ہو رہی ہے اور عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نواز شریف عوام کو

پڑھیں:

امید میں مشترکہ مفادات کونسل میں کینالز کا مسئلہ ختم ہو جائے گا، خورشید شاہ

اسلام آباد:

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں کینالز کا مسئلہ ختم ہو جائے گا جس کے بعد احتجاج بھی ختم ہوگا اور راستے بھی کھل جائیں گے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں خورشید شاہ نے کہا کہ کینالز کا معاملہ کافی حد تک حل ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ آج مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس سے قبل ایک میٹنگ ہوگی جس میں عطا تارڑ اور ضیاء لنجار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے سے راستے بند ہیں، لوگ مشکل میں ہیں اور حکومت کا کام ہے کہ مشکلات کا خاتمہ کرے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بلاول بھٹو نے بہت کام کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نے کہا کہ جو ڈیمانڈ ہم نے کی تھی یقینا پوری ہو چکی ہے۔ وعدہ کیا گیا ہے کہ سب صوبوں کی رضا مندی کے بغیر منصوبہ نہیں بنے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع نہروں کا منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے دو مئی کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • امید میں مشترکہ مفادات کونسل میں کینالز کا مسئلہ ختم ہو جائے گا، خورشید شاہ
  • پاکستان معیشت کی بحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا ہارورڈ کانفرنس میں خطاب
  • وزیر خزانہ کی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت
  • پاکستان بھارت کشیدگی؛ وزیراعظم شہباز میاں نواز شریف سے مشورہ لینے جاتی امرا چلے گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی کی مجوعی صورت حال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور میں نواز شریف سے مشاورت
  • ہر طرح کی دہشتگردی قابل مذمت ،پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، نواز شریف
  • وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پہلگام واقعہ کی صورتحال بارے آگاہ کیا
  • وزیراعظم شہبازشریف کا  ایرانی صدر کو ٹیلی فون، دھماکے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس
  • کراچی، آئی ایس او کا تین تلوار پر اسرائیل نواز تنظیم شراکا کے خلاف احتجاج