یوکرین جنگ ختم کرانے کیلئے امریکا اور روس میں بات چیت کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
یوکرین جنگ ختم کرانے کیلئے امریکا اور روس میں بات چیت کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز
ریاض(آئی پی ایس ) روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا اور روس نے سعودی عرب میں بات چیت کا آغاز کردیا۔ امریکا اور روس کے اعلی سفارت کاروں کے درمیان آج سعودی عرب میں اہم ملاقات ہوئی جہاں دوطرفہ تعلقات کی بحالی اور یوکرین جنگ خاتمے کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔یوکرین تنازع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، قومی سلامتی مشیر مائیک والٹز، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف پر مشتمل امریکی ٹیم سے آج ملاقات ہوئی ہے۔
اس حوالے سے دونوں فریقوں کا کہنا ہے کہ پہلی اعلی سطح کی ملاقات کے نتیجے میں کسی پیش رفت کا امکان کم ہے اور کسی بھی حتمی مرحلے تک پہنچنے میں وقت لگے گا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آج کی میٹنگ مذاکرات کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ دیکھا جائے گا کہ آیا روس یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے سنجیدہ ہے یا نہیں۔ خیال رہے کہ اس بات چیت میں یوکرین کو مدعو نہیں کیاگیا ہے جس پر یوکرینی صدر زیلنیسکی کا کہنا ہے کہ ریاض بات چیت سیمتعلق انہیں کچھ علم نہیں اور یوکرین کو شامل کیے بغیر اس کے بارے میں کسی بھی چیز یا معاہدے کو تسلیم نہیں کرسکتے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امریکا اور روس یوکرین جنگ بات چیت
پڑھیں:
معیشت کی ترقی کیلئے کاروباری طبقے کے مسائل کا حل ضروری ہے: ہارون اختر خان
ہارون اختر خان — فائل فوٹووزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ معیشت کی تیز رفتار ترقی کے لیے کاروباری طبقے کے مسائل کا حل ضروری ہے۔
وزیراعظم کے وژن کے تحت معیشت کو مستحکم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہارون اختر خان نے کراچی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا جہاں ان کی زیرِ صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ کراچی چیمبر آف کامرس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
معاون خصوصی ہارون اخترخان نے کہا کہ وہ ان شااللّٰہ وزیراعظم كی امیدوں پر پورا اترنے كی كوشش كریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی چیمبر آف کامرس نے بجٹ تجاویز پیش کیں، متعلقہ ادارے بجٹ تجاویز پر فوری کام شروع کریں۔
معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ کاروبار میں آسانی اور سہولتوں کی فراہمی وزارت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام اور سرمایہ کاری میں اضافہ وزیرِ اعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔