جیل حکام نے ہمارے ساتھ گیم کی، اندر بلا کر کہا وقت ختم ہو گیا: سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جیل حکام نے ہمارے ساتھ گیم کی ہے، ہمیں اندر بلا کر کہا وقت ختم ہوگیا ہے، ہم ایک بجے کے یہاں آئے ہوئے ہیں لیکن ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ بہنوں کی ملاقات ہوئی ہے، فیملی کے 5 ممبران ملے ہیں، علیمہ خان نے بتایاکہ بانی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ راستے روکنا بچگانہ قسم کی حرکت ہے، یہ سمجھتے ہیں اس طرح بانی پر دباوڈالا جاسکتا ہے، ان کو لگتا ہے راستے بند کرنے اور ملاقات نہ کرانے سے بانی دباو میں آجائیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی کو نہیں سمجھ سکے، وہ کسی دباو¿ میں نہیں آئیں گے، عمران خان مضبوط اعصاب کے مالک ہیں وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے، بانی پی ٹی آئی اپنے اصولوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان آئین و قانون کے مطابق جیل سے باہر آئیں گے، ان کو کوئی آسانی نہیں چاہئے، بانی کی بہنوں نے جو آج بیان دیا ہے اس سے واضح ہے وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں چاہتے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی اصول کی بات کرتے ہیں وہ کہتے ہیں فوج ہماری فوج ہے، بانی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سب کو مل کر چلنا چاہئے، بانی کے ساتھ جو ذاتی طور پر ہو رہا ہے اس پر وہ جس بھی شخصیت کو ذمہ دار ٹھہرائیں گے وہ حق بجانب ہیں۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ عوام جن مسائل کا سامنا کر رہے ہیں اس پر اپوزیشن جماعتوں سے بات کرتے رہیں گے، ہماری اپوزیشن جماعتوں سے ملاقاتیں اچھی رہی ہیں۔
پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز بال بال بچ گئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم پاک فوج کیساتھ ہوگی، طاہر اشرفی
چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم امن چاہتے ہیں مگر امن کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اپنا دفاع نہیں کر سکتے، ہم پاکستان کیلئے ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عظمت ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے، ہمارے فوجی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بحریہ ٹاون لاہور کی گرینڈ مسجد میں نماز جمعہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ انصاف اور امن کی بات کی ہے، کسی بیگناہ انسان کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں ہونیوالا واقعہ افسوسناک ہے، انڈیا نے بغیر کسی ثبوت پاکستان پر الزام لگانا شروع کر دیا، خدا نہ کرے ایسا ہو، لیکن اگر جنگ کی ضرورت پڑ گئی تو پورا پاکستان پاک افواج کیساتھ ہے۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں مگر امن کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اپنا دفاع نہیں کر سکتے، ہم پاکستان کیلئے ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عظمت ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے، ہمارے فوجی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔