اسلام آباد میں پاکستان چائنہ انسٹی ٹیوٹ کا بین الاقوامی سیمینار
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد:اسلام آباد میں پاکستان چائنہ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں، ماہرین، اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس سیمینار کا مقصد پاکستان کی جغرافیائی اہمیت، اقتصادی ترقی، اور خطے میں اس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو اجاگر کرنا تھا۔
سیمینار کے دوران سی پیک، گوادر پورٹ، اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی بحث کی گئی۔ ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن اسے عالمی سطح پر ایک اہم معاشی مرکز بنا سکتی ہے۔ شرکاء نے سی پیک کو پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان، بلکہ پورے خطے کے لیے معاشی استحکام اور ترقی کے نئے دروازے کھولے گا۔
اختتامی اجلاس ایوان صدر میں منعقد ہوا، جہاں صدر پاکستان نے شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی لوکیشن اسے مشرق اور مغرب کے درمیان ایک اہم پل کے طور پر عالمی تجارت میں مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کے لیے یہ وقت ہے کہ وہ عالمی سطح پر اپنے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرے اور اپنی پوزیشن کو مزید بہتر بنائے۔
ماہرین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نئی راہیں کھولنا ضروری ہیں، تاکہ پاکستان عالمی سطح پر اپنی اقتصادی حیثیت کو مزید مستحکم کر سکے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: پاکستان کی کہ پاکستان کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 25 کیسز، مجموعی تعداد 458 ہو گئی
اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد شہر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 458 تک جا پہنچی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کے مطابق، ان میں سے 18 مریض دیہی علاقوں جبکہ 7 شہری علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔ 21 افراد کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا ہے، جب کہ باقی مریضوں کا گھروں میں علاج جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارہ کہو سے 8 کیسز، سوہان سے 4، سیکٹر G-5 سے 2 جب کہ علی پور، آئی نائن، آئی ایٹ، جی سکس، جی 13، ایچ 13، کورال، روات، سہالہ، ترلائی اور ترنول سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ۔
انتظامیہ کے مطابق، ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سرویلنس ٹیموں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور 486 مقامات کا معائنہ کیا، جن میں سے 15 ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی ہوئی۔ ان مقامات پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے فوری کارروائی کی۔
ڈینگی کے خلاف جاری اقدامات کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ اب تک اسلام آباد میں 40 ہزار سے زائد انسدادی سرگرمیاں انجام دی جا چکی ہیں۔
27 مریضوں کے گھروں اور 1,129 قریبی گھروں میں اسپرے کیا گیا۔ 176 مقامات پر فوگنگ (دھواں چھوڑنے والی کارروائی) بھی کی گئی ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں اور آس پاس کے علاقوں کو صاف رکھیں، پانی جمع نہ ہونے دیں، اور ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں۔