جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 30 خارجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد: سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 30 خارجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 17 فروری 2025 کو جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس میں 30 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا اور ان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
وزیراعلیٰ کے پی کا خیبر ٹیچنگ اسپتال میں صحت کارڈ کی بغیر اطلاع بندش کا نوٹس
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں بغیر اطلاع صحت کارڈ کی بندش کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نےخیبر ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بغیر اطلاع 8 گھنٹے صحت کارڈ کی بندش پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔سہیل آفریدی نے صحت کارڈ پربلا تعطل علاج کی فراہمی یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کی مد میں فنڈز جاری ہوچکے ہیں لہٰذا عوام کو صحت کی سہولیات میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔