کارگل : حادثے میں 2 بھارتی فوجی افسرہلاک
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کارگل : غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لداخ خطے کے ضلع کارگل میں پانی کی ٹینک پھٹنے سے پیش آنے والے حادثے میں 2 بھارتی فوجی افسر ہلاک ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حادثہ جنوبی لداخ کے علاقے نیوما میں پیش آیا، ہلاک ہونے والے فوجی افسروں کی شناخت صوبیدار سنتوش کمار اور نائب صوبیدار سنیل کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر کے لداخ خطے میں پُرتشدد احتجاج، بی جے پی کا دفتر راکھ، 4 ہلاکتیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے پر شروع ہونے والا احتجاج شدید پرتشدد ہوگیا۔
لیہہ شہر میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مشتعل مظاہرین نے بی جے پی کے دفتر کو آگ لگا دی اور پولیس کی ایک گاڑی کو بھی نذرِ آتش کر دیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں عمارت سے اٹھتے دھوئیں اور سینکڑوں مظاہرین کو نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک لداخ کو ریاستی حیثیت اور آئینی تحفظ واپس نہیں ملتا، احتجاج جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ لداخ چین کے ساتھ طویل سرحد رکھنے والا خطہ ہے جو جغرافیائی اعتبار سے بھارت کے لیے نہایت اہم ہے۔ 2019 میں نریندر مودی حکومت نے آرٹیکل 370 منسوخ کرکے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی اور لداخ کو جموں و کشمیر سے الگ کرکے براہ راست دہلی کے زیرانتظام کردیا تھا، جس کے بعد سے مقامی لوگ مسلسل ریاستی اختیارات کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ویب ڈیسک
شیخ یاسین