مقبوضہ کشمیر: لداخ میں پُرتشدد مظاہرے، 4 افراد ہلاک، بی جے پی کا دفتر نذرِ آتش
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سرینگر :۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ کو ریاستی حیثیت دینے کے مطالبے پر ہونے والا احتجاج پرتشدد رنگ اختیار کرگیا۔ سڑکوں پر احتجاج کرتے مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 4 افراد ہلاک ،50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق لیہہ شہر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر کو مظاہرین نے توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی۔ واقعے کی ویڈیو میں دفتر کی عمارت کے عقب سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے جبکہ سیکڑوں مظاہرین نعرے لگا رہے تھے۔
بھارتی ٹی وی چینلز نے پولیس کی ایک گاڑی کو بھی شعلوں کی لپیٹ میں دکھایا۔مظاہرین نے اعلان کیا کہ ریاستی حیثیت اور آئینی تحفظ کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ لداخ چین کے ساتھ طویل سرحد رکھتا ہے اور بھارت کے لیے اس کی جغرافیائی اہمیت نہایت اسٹریٹیجک ہے۔ بدھ مت کے پیروکاروں اور مسلمان آبادی پر مشتمل اس خطے کو 2019 میں وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر کے جموں و کشمیر کی ریاست سے الگ کردیا تھا اور اسے براہ راست دہلی کے زیر انتظام کردیا گیا تھا جس کے بعد سے مقامی لوگ ریاستی اختیارات کی بحالی کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔