عطا تارڑ 3 روزہ کانفرنس میں شرکت کیلیے ریاض پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
ریاض(سید مسرت خلیل) وفاقی وزیر اطلاعات و نشر یات عطا اللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے۔ کنگ خالد ائرپورٹ پرسعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمن نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا استقبال کیا،3 روزہ کانفرنس 19 سے 21 فروری تک ریاض میں منعقد ہو رہی ہے۔ پاکستان قونصلیٹ جدہ کے پریس قونصلر محمد عرفان کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سعودی عرب آمد کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ترقی و خوشحالی کیلیے وژن مثالی ہے۔ عطا تارڑنے مزید کہا کہ معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لیے سعودی عرب کے اقدامات قابل تقلید ہیں، سعودی عرب امن، خوشحالی، استحکام اور بین المذاہب ہم آہنگی کا اہم وکیل ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی میڈیا فورم سعودی عرب کے میڈیا سے متعلق تجربات سے استفادہ کرنے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔ واضح رہے کہ سعودی میڈیا فورم میں دنیا بھر سے عالمی شخصیات سمیت میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔ فورم کا مقصد میڈیا کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا اور جدید رجحانات پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ سعودی میڈیا فورم میں میڈیا پروڈکشن، ڈیجیٹل جرنلزم اور مواد سازی کے بارے میں طریقے تلاش کیے جائیں گے۔ ڈیجیٹل دور میں میڈیا، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور مالیاتی استحکام کے لیے نئے بزنس ماڈلز کا جائزہ لیا جائے گا۔ میڈیا فورم میں فیک نیوز، عوامی اعتماد کی بحالی میں میڈیا اداروں کے کردار کے بارے میں حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔ فورم میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، صحافت کا مستقبل، میڈیا اکنامکس، ڈیجیٹل نظام، مِس انفارمیشن، انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور ڈیجیٹل سٹریمنگ جیسے اہم موضوعات پر مباحثے بھی منعقد ہوں گے۔ عطاتارڑ کانفرنس کے موقع پر اہم عالمی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ریاض:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمان سے ملاقات کررہے ہیں
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سعودی میڈیا فورم وزیر اطلاعات سعودی عرب کے فورم میں عطا تارڑ کہ سعودی کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم نے ایف بی آر کی اصلاحات کیلیے جدید ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دیدی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے عمل کی کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے عالمی معیار کے جدید ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات کی بدولت پاکستان کی معیشت میں بہتری آ رہی ہے، اور ملک کے ٹیکس سسٹم کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صرف ڈیجیٹائزیشن پر اکتفا نہ کیا جائے، بلکہ ایک مکمل ڈیجیٹل ایکو سسٹم تیار کیا جائے تاکہ ملک بھر کی ٹیکسنگ سرگرمیاں براہ راست نگرانی میں ہوں۔ خام مال کی تیاری، درآمدات اور مصنوعات کی مینوفیکچرنگ کے ڈیٹا کو ایک سسٹم سے منسلک کیا جائے تاکہ تمام عمل کو بہتر طور پر مانیٹر کیا جا سکے۔
سوات بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اس نئے سسٹم کے ذریعے جمع شدہ ڈیٹا کو معاشی فیصلوں میں استعمال کیا جائے گا، جس سے ملک کی معاشی سمت میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے ٹیکس بیس میں اضافے اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے کو اس نظام کا اہم ہدف قرار دیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ایف بی آر کو عالمی سطح کے ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت کی تاکہ یہ اصلاحات عالمی معیار کے مطابق نافذ کی جا سکیں اور ملکی معیشت میں دیرپا بہتری لائی جا سکے۔