پراپرٹی ٹائیکون کا گھیراؤ جاری ،نیب نے ملک ریاض کے خلاف گالف سٹی ریفرنس دائر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
ملک ریاض پر نیو مری پراجیکٹ گالف سٹی ریفرنس میں ساڑھے 4 ہزار کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام عائد ،ریفرنس احتساب عدالت نمبر 1راولپنڈی میں دائر کیا گیا، متعدد مقدمات میں پہلے سے زیر تفتیش
محکمہ مال اور محکمہ جنگلات کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری زمین اور شاملات پر مشتمل دیہی رقبے بحریہ ٹاؤن کے رہائشی منصوبے مری گولف سٹی میں شامل کر نے کا الزام ، محکمہ مال کے 28 ملزمان بھی نامزد
قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک ریاض کے خلاف احتساب عدالت میں نیو مری پراجیکٹ گالف سٹی ریفرنس دائر کردیا گیا جس میں ان پر ساڑھے 4 ہزار کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملک ریاض کے خلاف نیو مری پراجیکٹ گالف سٹی کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت نمبر 1 راولپنڈی میں دائر کر دیا گیا ہے ۔نیب ذرائع کے مطابق ریفرنس میں ملک ریاض کے خلاف ساڑھے 4 ہزار کنال سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے اسے گالف سٹی میں شامل کرنے کے الزامات کے شواہد پیش کیے گئے ۔نیب ذرائع نے بتایا کہ ساڑھے 4 ہزار کنال اراضی میں محکمہ جنگلات کی اراضی اور موضع مانگاہ، موضع سالکھیتر اور دیگر ملحقہ دیہی موضعات شاملات شامل ہیں۔ملک ریاض نے محکمہ مال اور محکمہ جنگلات کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری زمین اور شاملات پر مشتمل دیہی رقبے بحریہ ٹاؤن کے رہائشی منصوبے مری گولف سٹی میں شامل کر لیے ۔کرپشن بد عنوانیوں فراڈ کے اس ریفرنس میں مبینہ طور پر محکمہ مال کے 28 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ۔ نیب نے تحقیقات کے بعد گزشتہ روز احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ہے ۔اس سے قبل، نیب کراچی نے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور علی ریاض سمیت 33 ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا تھا۔بحریہ ٹاؤن کے خلاف سرکاری زمین پر غیرقانونی قبضے کے الزام پر نیب ریفرنس دائر کیا گیا ہے ، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے سپریم کورٹ میں کرائی جانے والی یقین دہانی کی بھی خلاف ورزی کی۔ریفرنس کے مطابق سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کو 460 ارب روپے جمع کرانے اور سندھ حکومت کو زمین کا نیا سروے کرانے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ 21 جنوری 2025 کو نیب نے کہا تھا کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ساڑھے 4 ہزار کنال ملک ریاض کے خلاف بحریہ ٹاؤن کے احتساب عدالت ریفرنس دائر ریفرنس میں محکمہ مال کیا گیا گیا ہے
پڑھیں:
بارشوں کا موجودہ اسپیل کب تک جاری رہے گا، اگلا اسپیل کب آئے گا؟ ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتادیا
ڈی جی محکمہ موسمیات صاحبزاد خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد:بارشوں کاموجودہ اسپیل 25جولائی تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ اسپیل کے بعد بارشوں کا ایک اور اسپیل اسی مہینے پاکستان میں آئے گا، جولائی کے آخری دنوں میں مزید بارشیں ہوں گی، جہلم اور ستلج میں فی الحال سیلاب کا خدشہ نہیں ہے۔
ڈی جی موسمیات نے کہا کہ دریائے چناب میں سیلاب کا خدشہ موجودہے، بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے پر پاکستان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ موجودہے، دریائے راوی پر بھارت کے اندرموجودڈیموں میں بھی ابھی گنجائش موجودہے۔
ڈی جی موسمیات نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پاکستان کو بری طرح متاثرکررہے ہیں، چکوال اور سید پورویلج میں کلاؤڈبرسٹ نہیں ہوا،بارشیں زیادہ ہوئیں، اسلام آبادکے علاقے سیدپورمیں برساتی نالے کی زمین پر قبضہ ہونے کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیداہوئی،ڈی جی موسمیات