Islam Times:
2025-11-03@14:52:20 GMT

امریکہ، مسلمانوں پر سفری پابندیوں کا بل تنقید کی زد میں

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

امریکہ، مسلمانوں پر سفری پابندیوں کا بل تنقید کی زد میں

سینیٹر کرس کونز نے اس اقدام کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی پہلی مدت کے دوران نافذ کردہ مسلم بین نے امریکا کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچایا، اب جبکہ ٹرمپ دوبارہ اقتدار میں ہیں، وہ ایک بار پھر امیگریشن پالیسی کو خوف اور تعصب کی بنیاد پر چلا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کی رکن جوڈی چو اور سینیٹر کرس کونز نے نیشنل اوریجن بیسڈ اینٹی ڈسکرمنیشن فار نان امیگرینٹس (NO BAN) ایکٹ کو دوبارہ متعارف کروا دیا ہے جو کسی بھی صدر کو مذہب کی بنیاد پر سفری پابندیاں لگانے سے روکنے کے لیے امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ کو مزید مضبوط بنائے گا۔ یہ بل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ امریکا میں داخلے پر کسی بھی قسم کی پابندی صرف مخصوص اور مستند شواہد کی بنیاد پر عائد کی جائے اور اس میں کانگریس سے مناسب مشاورت بھی شامل ہو۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت کے پہلے دن ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے تھے۔

اس کے تحت حکومت کو 60 دنوں کے اندر ان ممالک کی نشاندہی کرنی ہو گی جہاں امیگریشن اور اسکریننگ کے عمل میں سنگین خامیاں پائی جاتی ہیں۔  اس حکم نامے کے تحت ایک نئی سفری پابندی کے نفاذ کی راہ ہموار کی گئی ہے جو ممکنہ طور پر مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ ریپبلکن حکومت کے اس اقدام پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کی رکن جوڈی چو نے کہا ہے کہ مسلم بین ہماری قوم کی تاریخ پر ایک بدنما داغ تھا، جو تعصب اور اسلاموفوبیا پر مبنی تھا اور اس نے لاتعداد خاندانوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنی مہم کے وعدے کو پورا کرتے ہوئے ایک بار پھر سفری پابندی لگانے کا اشارہ دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم اس NO BAN ایکٹ کو دوبارہ متعارف کروا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی صدر کو مذہب کی بنیاد پر پابندیاں لگانے سے روکا جا سکے۔ سینیٹر کرس کونز نے اس اقدام کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی پہلی مدت کے دوران نافذ کردہ مسلم بین نے امریکا کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچایا، اب جبکہ ٹرمپ دوبارہ اقتدار میں ہیں، وہ ایک بار پھر امیگریشن پالیسی کو خوف اور تعصب کی بنیاد پر چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نو بین ایکٹ کا نفاذ اب پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے تاکہ کسی بھی انتظامیہ کو متعصبانہ پالیسیوں کے نفاذ سے روکا جا سکے۔

 ایکٹ کے بنیادی نکات:
یہ بل جلد ہی امریکی کانگریس میں ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کے حامی امید کر رہے ہیں کہ یہ جَلد قانون کی شکل اختیار کر لے تاکہ مستقبل میں کسی بھی صدر کو مذہب کی بنیاد پر سفری پابندیاں لگانے سے روکا جا سکے۔ یہ بل درج ذیل نکات پر مشتمل ہے:
‎1۔ امیگریشن اور نیشنلٹی ایکٹ میں مذہبی امتیاز کی ممانعت کو مزید واضح اور مضبوط بنانا۔
‎2۔ کسی بھی سفری پابندی کے لیے مستند اور واضح شواہد فراہم کرنا لازمی قرار دینا۔
‎3۔ کسی بھی نئی سفری پابندی کے نفاذ سے قبل کانگریس کو 48 گھنٹوں کے اندر مطلع کرنا اور اس پر نظرِ ثانی کی شرائط طے کرنا۔
‎4۔ کانگریس کی مسلمان ارکان، بشمول الہان عمر، رشیدہ طلیب، اور آندرے کارسن نے اس ’نو بین‘ بل کی بھرپور حمایت کی ہے۔

‎الہان عمر نے کہا ہے کہ بطور ایک ایسی رکنِ کانگریس جو ماضی میں مسلم بین کا براہِ راست نشانہ بننے والے ملک سے آئی ہو، میں جانتی ہوں کہ یہ پابندیاں صرف امیگرینٹس کے لیے نہیں بلکہ ان کے پورے خاندانوں کے لیے بھی تباہ کن ثابت ہوتی ہیں، NO BAN ایکٹ ایسے ظالمانہ احکامات کے نفاذ کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔ رشیدہ طلیب نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ‎ ٹرمپ ایک بار پھر اسلاموفوبیا کو ہوا دے کر مسلم بین کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمیں اس امتیازی اور غیر انسانی پالیسی کے دوبارہ نفاذ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

دریں اثناء متعدد انسانی حقوق کے گروپس، بشمول ACLU، نیشنل امیگریشن لاء سینٹر، مسلم ایڈووکیٹس، اور ایمپاور چینج ایکشن فنڈ نے بھی NO BAN ایکٹ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ACLU کے ایک سینئر اہلکار ناؤرین شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے بھی ٹرمپ کے مسلم بین کے خلاف قانونی جنگ لڑی اور اس بار بھی ہم کسی ظالمانہ سفری پابندی کے نفاذ کو ہر ممکن طریقے سے روکیں گے۔ ‎یہ بل پہلی بار 2020ء میں کانگریس میں پیش کیا گیا تھا اور 2021ء میں ایوانِ نمائندگان سے منظور بھی ہو چکا ہے۔ اس وقت کی بائیڈن انتظامیہ نے اس کی حمایت کی تھی جبکہ اب نئی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مسلم بین کے دوبارہ نفاذ کی کوششوں کے پیشِ نظر اس قانون کی منظوری پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سفری پابندی کے کی بنیاد پر ایک بار پھر رہے ہیں کسی بھی کہ ٹرمپ کے نفاذ نے کہا کہا کہ اور اس کے لیے

پڑھیں:

کشمیر کی آزادی ناگزیر، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا بازار گرم ہے: صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے گلگت بلتستان نے 1947 میں جہاد کر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، جبکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے۔گلگت بلتستان کے ڈوگرہ راج سے آزادی کے جشن کی تقریب سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آپ کی بہادری کو تاریخ کبھی نہیں بھلا سکتی، 1947 میں آپ نے جہاد کرکے پاکستان میں الحاق کیا، 1947 کی جنگ میں آپ کے 1700 جوان شہید ہوئے۔ان کا کہنا تھا گلگت بلتستان کو تعلیم اور صحت کی سہولیات ملنی چاہئیں، یہاں ہر وادی میں اسکول ہونے چاہئیں، گلگت بلتستان معدنیات سے مالا مال ہیں، یہ پہاڑ آپ کا اور میرا سرمایہ ہیں، یہاں سیاحت کو فروغ مل سکتا ہے، گلگت بلتستان کو اپنی ایئرلائن بھی ملنی چاہیے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم کا بازار گرم ہے، بھارت میں کشمیریوں کی نسل کشی انتہا کو پہنچ چکی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، مقبوضہ کشمیر طویل عرصے سے بھارت کے مظالم کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا مظہر ہے، چین ہمارا دوست اور شراکت دار ملک ہے، سی پیک فیز ٹو کامیابی سے اپنے مراحل طے کررہا ہے۔صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کی طرح ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں، گلگت بلتستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان، چین اور روس خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کر رہے ہیں، ٹرمپ کا دعوی
  • پاکستان، چین اور روس خفیہ ایٹمی تجربات کر رہے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ
  • بہار کے انتخابی دنگل میں مسلمان
  • ٹرمپ کی قانون شکنی اور لاپرواہی کا مقابلہ کریں، اوباما کا ڈیموکریٹس سے خطاب
  • مالدیپ میں سگریٹ نوشی پر سخت پابندیوں کا آغاز
  • خطرناک تر ٹرمپ، امریکہ کے جوہری تجربات کی بحالی کا فیصلہ
  • کشمیر کی آزادی ناگزیر، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا بازار گرم ہے: صدر مملکت
  • کشمیر کی آزادی ناگزیر، بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا بازار گرم ہے: صدر مملکت
  • اسرائیلی پابندیوں سے فلسطینیوں کو خوراک و پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے، انروا
  • غازی علم الدین شہید کا کارنامہ جرأت مند ی کا نشان ہے‘جماعت اہلسنت