اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی جبکہ کالام میں برف باری، آسمان سے گرتے گالوں سے نظارے حسین ہوگئے، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے، جھل مگسی،گنداواہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ زیارت اور گرد و نواح میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔زیارت میں برفباری کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا، زیارت، زیرو پوائنٹ، چکور تنگی، ملی گٹ اور سڑی کے مقام پر برفباری ہوئی۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہناہے کہ شام یا رات میں راولپنڈی، جہلم، منگلا، اٹک، سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ میں بعض مقامات پر شدید برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم سرد اوراور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ اس دوران وادی نیلم، استور، سکردو اورہنزہ میں بعض مقامات پر شدید برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ بارش اور گرد و نواح میں محکمہ موسمیات ابر آلود رہنے

پڑھیں:

پنجاب میں بارش کی پیشگوئی، کن علاقوں میں بادل برسنے کا امکان؟

لاہور:

محکمہ موسمیات نے آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 5 نومبر تک پنجاب میں بارش کا امکان ہے، بارشیں آلودگی اور ایئرکوالٹی انڈکس کم ہونے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی جبکہ ممکنہ بارشوں سے اسموگ میں کمی ہوگی۔ اسموگ سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطباق پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے، شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ کسان اپنی سرگرمیوں کو موسم کی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔

ترجمان کے مطابق دوران سفر فوگ لائیٹس کا استعمال کریں، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ
  • دیر، سوات میں موسم سرما کی پہلی برفباری، سردی کی شدت بڑھ گئی
  • پاکستان میں سردی نے انگڑائی لے لی، ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور ژالہ باری
  • “ژالہ باری کی سرد چپ”
  • پنجاب میں بارش کی پیشگوئی، کن علاقوں میں بادل برسنے کا امکان؟
  • پختونخوا میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری، 5 نومبر تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
  • محمکہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی نوید سنا دی
  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی