اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے جاپان کے بادشاہ کی سالگرہ کی شاندار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزارت تجارت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تقریب یہاں گزشتہ رات کو منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تجارت نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے جاپانی بادشاہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور انہیں اتحاد، امن اور خوشحالی کی علامت قرار دیا۔

اپنی تقریر میں وزیر تجارت نے جاپانی بادشاہ کے دور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت نے جاپان کو ترقی، ٹیکنالوجی، ثقافت اور پائیدار ترقی میں عالمی سطح پر نمایاں مقام دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکمتِ عملی، ہم آہنگی، استقامت اور جدت پسندی نے نہ صرف جاپان کو بے مثال ترقی کی راہ پر گامزن کیا بلکہ دنیا بھر کے لئے ایک مثال بھی قائم کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جاپان کے عالمی امن، انسانی امداد اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اصول پاکستان کے اہداف سے مکمل مطابقت رکھتے ہیں۔ جام کمال نے کہا کہ جاپان کی عالمی امن اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لئے کوششیں امید اور ترقی کا نشان ہیں، جس سے پوری دنیا کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دیرینہ تعلقات باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور اقتصادی و ثقافتی تعاون پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور تجارتی، سرمایہ کاری اور انسانی وسائل کی ترقی میں مزید بہتری کا خواہاں ہے۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم 1.

27 ارب ڈالر ہے، لیکن اس میں مزید اضافے کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کی ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے اور اختراعات میں مہارت پاکستان کے معاشی ترقی کے وژن سے مکمل ہم آہنگ ہے، اور ہم کاروباری برادری کے لئے مزید مواقع پیدا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

وفاقی وزیر نے جاپانی حکومت اور کمپنیوں کی پاکستان میں مسلسل سرمایہ کاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ 80 سے زائد جاپانی کمپنیاں آٹو، فارماسیوٹیکل، سٹیل اور مشینری جیسے اہم شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی اسٹریٹجک لوکیشن کی بدولت تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے ایک مثالی مرکز ہے، جو جاپانی کاروباری اداروں کے لئے بے شمار مواقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے جاپان انٹر نیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) اور جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن (JETRO) کی پاکستان کی اقتصادی ترقی میں معاونت کو بھی سراہا اور ان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔تقریب میں جاپانی بادشاہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ، جس میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے جاپانی حکام اور معززین کے ساتھ شرکت کی۔اس موقع پر وزیر تجارت نے جاپانی مصنوعات کی نمائش کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں پاکستان میں کام کرنے والی جاپانی کمپنیوں کی جدید ٹیکنالوجی اور اختراعات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے جاپانی مصنوعات کے معیار اور مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی نمائشیں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات نہ صرف ہماری دوستی کو مزید فروغ دیتی ہیں بلکہ کاروباری اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا کرتی ہیں۔وزیر تجارت نے تقریب کے اختتام پر پاکستان اور جاپان کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جاپانی بادشاہ کی سالگرہ منانے کے ساتھ ساتھ ہمیں ان کے ان اصولوں کو بھی اپنانا چاہیے جو سرحدوں سے ماورا ہیں اور عالمی سطح پر امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔

ہمیں مل کر ایک ایسا مستقبل تعمیر کرنا ہے جو باہمی ترقی اور کامیابی کی علامت ہو۔تقریب میں سفارتی شخصیات، کاروباری رہنما اور دونوں ممالک کے معززین نے شرکت کی، جس سے پاک۔جاپان تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم مزید مستحکم ہوا۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ جاپانی بادشاہ جام کمال خان پاکستان اور سرمایہ کاری ہوئے کہا کہ کہ پاکستان وفاقی وزیر اور جاپان کے درمیان نے جاپانی نے جاپان جاپان کے کے لئے

پڑھیں:

پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، اصلاحاتی ایجنڈے کی جیت ہے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے اعتراف کیا کہ فروری 2025 میں سعودی عرب میں منعقدہ الاُولا ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس کے بعد عالمی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے، فچ ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اسپرنگ اجلاس 2025 کے موقع پر آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر مس کرسٹالینا جورجیوا کے ساتھ منعقدہ ایم ایف این ایف پی وزرائے خزانہ و گورنرز کے اجلاس میں دیے گئے بیان میں وزیر خزانہ نے اعتراف کیا کہ فروری 2025 میں سعودی عرب میں منعقدہ الاُولا ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس کے بعد عالمی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے ٹیکسیشن،توانائی، نجکاری، سرکاری اداروں کی اصلاحات اور حکومت کے حجم میں کمی کے حوالے سے ساختی اصلاحات پر زور دیا، انہوں نے فچ ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عالمی اعتماد کا مظہر قرار دیا۔ زراعت، آئی ٹی اور مائنز و منرلز کے شعبوں کو ترقی کا محور قرار دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے عالمی تجارتی تقسیم کے تناظر میں علاقائی تجارتی راہداریوں کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کے دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) میں موسمیاتی تبدیلی اور آبادی جیسے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ ریزیلیئنس اینڈ سسٹینیبلٹی فیسیلٹی (آر ایس ایف) کے تحت نئی معاونت کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ حاصل کیا ہے تاکہ موسمیاتی اثرات سے نمٹنے اور معیشت کو پائیدار بنانے کے اقدامات کیے جا سکیں۔

 انہوں نے ادارہ جاتی صلاحیت سازی کے لیے آئی ایم ایف سے تکنیکی معاونت حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی اور ورلڈ بینک کے نجی شعبے کے ذریعے روزگار کی فراہمی کے ایجنڈے کی حمایت کی۔ وزیر خزانہ نے سرمایہ کاری کے قابل اور بینکاری کے لائق منصوبے تشکیل دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • خلا میں پاکستان کے کتنے سیٹلائٹ ہیں۔۔؟ اور پوری دنیا کے کتنے ہیں۔۔؟
  • ملیریا کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام
  • بھارت کیلئے فضائی حدود بند، تجارت ختم، پانی روکنا جنگ کا اقدام تصور، پوری طاقت سے جواب دینگے، قومی سلامتی کمیٹی
  • عالمی تجارت کیلئے پائیدار اور شمولیتی ترقی کا حصول ہمارا نصب العین ہے: وزیر خزانہ
  • چین دنیا کی سبز ترقی میں ایک مضبوط رکن اور اہم شراکت دار ہے، چینی صدر
  • پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، اصلاحاتی ایجنڈے کی جیت ہے، وزیر خزانہ
  • قومی زبان اپنا کر ترقی کی جاسکتی ہے، احسن اقبال
  • علاقائی راہداریوں، تجارتی روابط اور جنوبی-جنوبی تعاون کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
  • وفاقی وزیرِ خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں اور بینکنگ وفود سے اہم ملاقاتیں
  • مہنگائی، شرحِ سود، توانائی کے نرخوں میں کمی خوش آئند ہے: جام کمال