UrduPoint:
2025-04-25@11:59:24 GMT

ملائیشیا میں پاکستانیوں کی زندگی کیسی ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

ملائیشیا میں پاکستانیوں کی زندگی کیسی ہے؟

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 فروری 2025ء) ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کے مطابق ان کے لیے وہاں با عزت روزگار کے مواقع زیادہ ہیں۔ وہ وہاں اپنے گھر والوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مناسب پیسے کما رہے ہیں جو ان کے لیے پاکستان میں ممکن نہیں ہے۔ ان افراد کی تنخواہیں ماہانہ دو سے تین ہزار ملائیشین رنگٹ کے درمیان ہیں (ایک ہزار رنگٹ تقریبا ساٹھ ہزار روپے کے برابر بنتے ہیں)۔

چونکہ ہم سیاح تھے اس لیے ہمارا زیادہ تر واسطہ کیشیئیر، بیروں، چوکیداروں اور صفائی ستھرائی کے عملے سے ہی پڑنا تھا۔

بہت سوں کو ان کی کمپنی کی طرف سے رہائش اور دو وقت کا کھانا بھی مل رہا ہے۔ وہ اپنی ضروریات کے لیے کچھ رقم رکھ کر باقی پیسے پاکستان بھیج دیتے ہیں۔ ملائیشیا میں جگہ جگہ ایسی دکانیں موجود ہیں، جو پاکستان سمیت، بھارت، نیپال، بنگلہ دیش، فلپائن اور سری لنکا سے ملائیشیا آنے والے محنت کشوں اور مزدوروں کو اپنے اپنے ممالک میں رقوم کی منتقلی میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں مزدور بمشکل اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتے ہیں۔ انہیں تفریح کے لیے نہ وقت مل پاتا ہے نہ وسائل۔ ملائیشیا میں یہ لوگ اپنی تفریح پر بھی پیسے خرچ کر رہے تھے۔ اکثر نے ملائیشیا کے مشہور سیاحتی مقامات کی سیر کی ہوئی تھی اور چھٹی والے دن بھی دوستوں کے ساتھ شہر میں کہیں نہ کہیں جانے کا منصوبہ بنا لیتے تھے۔ محنت کشوں اور مزدوں کے علاوہ بھی بہت سے پاکستانی روزگار اور کاروبار کے سلسلے میں ملائیشیا میں مقیم ہیں۔

ملائیشیا کی مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں میں پاکستانی انجینئرز، آئی ٹی ماہرین، اور دیگر پیشہ ور افراد کام کر رہے ہیں۔

بیورو آف امیگریشن اینڈاوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق 1971 سے 2025 تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ پاکستانی ملائیشیا روزگار کے لیے منتقل ہو چکے ہیں۔ سنہ 2023 میں بیس ہزار افراد پاکستان سے ملائیشیا گئے تھے۔ ملائیشیا میں پاکستانی طالب علموں کی بھی ایک بڑی تعداد مقیم ہے۔

علاوہ ازیں، ان لوگوں کے گھروالے بھی وہاں موجود ہیں جس کے باعث ملائیشیا میں پاکستانیوں کی تعداد اس تخمینے سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

ملائیشیا میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی موجودگی کی کئی وجوہات ہیں۔ ملائیشیا جغرافیائی طور پر پاکستان کے قریب واقع ہے۔ چھ گھنٹے کی براہِ راست پرواز کے ذریعے ملائیشیا پہنچا جا سکتا ہے جبکہ کم بجٹ میں سری لنکا کے راستے بھی بآسانی سفر کیا جا سکتا ہے۔

ملائیشیا کی معیشت مستحکم ہے۔ پاکستان کے مقابلے میں وہاں روزگار کے زیادہ مواقع موجود ہیں اور وہاں معیارِ زندگی بھی بہتر ہے۔

ملائیشیا میں اسلامی ثقافت کے رنگ کافی گہرے ہیں۔ ملائیشیا منتقل ہونے والے پاکستانی مسلمانوں کو بہت زیادہ ثقافتی جھٹکوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ انہیں زندگی کو ایک مخصوص ترتیب میں گزارنے کی عادت ڈالنی پڑتی ہے جو کہ دیگر ممالک میں بھی اپنانا ضروری ہوتا ہے۔

ملائیشیا کثیر الثقافتی ملک ہے۔ وہاں مالائی، چینی اور بھارتی نژاد افراد کے ساتھ ساتھ دنیا کے کئی ممالک کے لوگ آباد ہیں۔ ان کے امتزاج کے باعث ملائیشیا میں کسی بھی قمیت کے لوگوں کا رہنا چین، جاپان اور کوریا جیسے اپنی واضح پہچان اور ثقافت رکھنے والے ممالک میں رہنے کی نسبت آسان ہے۔ ملائیشیا کی پاکستانیوں کے لیے ویزہ پالیسی بھی آسان ہے جس کی وجہ سے پاکستانیوں کے لیے وہاں جانا بہت مشکل نہیں۔

ملائیشیا میں کم خرچ میں بھی زندگی گزاری جا سکتی ہے لیکن ایک مناسب زندگی گزارنے کے لیے زیادہ پیسوں کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ اس لیے یہاں صرف وائٹ کالر نوکری پیشہ افراد یا کاروباری افراد اپنے خاندانوں کے ہمراہ رہنا برداشت کر سکتے ہیں۔

ملائیشیا میں بغیر نوکری کے رہنا مہنگا ہو سکتا ہے۔ اسی لیے بہت سے لوگ جن کے معاہدے ختم ہوجاتے ہیں، ملائیشیا سے واپس اپنے ممالک لوٹ جاتے ہیں۔

ملائیشیا کی شہریت حاصل کرنا بھی قدرے مشکل کام ہے، لہٰذا لوگ کچھ عرصہ وہاں رہنے کے بعد کسی ایسے ملک میں جانا پسند کرتے ہیں جہاں انہیں کچھ سالوں بعد شہریت مل سکے۔

ملائیشیا خواتین کے لیے بھی محفوظ ہے۔ خواتین رات گئے تک سڑکوں پر نظر آتی ہیں، کیفے میں بیٹھی کافی پی رہی ہوتی ہیں اور اپنی سہیلیوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہوتی ہیں۔ میرا قیام کوالا لمپور کے مشہور جڑواں ٹاوروں کے قریب تھا۔

رات کو ٹاور دیکھنے کے لیے نکلے تو آس پاس بہت سی خواتین موجود تھیں جو بے فکری سے وہاں بیٹھی ٹاورز کا نظارہ کرتی ہوئی نظر آئیں۔

ملائیشیا اپنے مقامی افراد اور غیر ملکیوں کو کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی زندگی فراہم کرتا ہے۔ شاید اس وجہ سے بھی بہت سے پاکستانی موقع ملنے پر ملائیشیا منتقل ہونا پسند کرتے ہیں۔

نوٹ: ڈی ڈبلیو اردو کے کسی بھی بلاگ، تبصرے یا کالم میں ظاہر کی گئی رائے مصنف یا مصنفہ کی ذاتی رائے ہوتی ہے، جس سے متفق ہونا ڈی ڈبلیو کے لیے قطعاﹰ ضروری نہیں ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ملائیشیا میں پاکستانی ملائیشیا کی کے لیے

پڑھیں:

انڈیا نے پاکستان کے ساتھ سند طاس معاہدہ معطل کر دیا، پاکستانیوں کو واپس جانے کا حکم، سرحد بند کر دی

سٹی42: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں کے قتل کو بنیاد بنا کر پاکستان کے ساتھ انترنیشنل گارنٹی کے ساتھ ہوئے سندھ طاس معاہدہ کو یکطرفہ طور پر "معطل" کرنے کا اعلان کر دیا اور پاکستان کے ساتھ سرحدیں بند کر دیں۔  بھارت نے  انڈیا میں موجود تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کر دیئے اور انہیں پاکستان واپس جانے کا حکم دے دیا۔ مزید  یکطرفہ اقدامات کرتے ہوئے  نئی دہلی میں پاکستان کے دو اہم سفارتکاروں کو بھی  واپس جانے کا حکم دے دیا۔  

پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

نئی دہلی میں بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے   اعلان کیا کہ بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کر کے انہیں  48 گھنٹے میں  واپس چلے جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

آج نئی دہلی میں بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ نئی دہلی میں تعینات پاکستان کے ڈیفینس اتاشی اور ائیر فورس کے اتاشی کو نا پسندیدہ شخصیات قرار دے کر بھارت سے واپس جانے کے لئے کہا گیا ہے۔ 

زیلنسکی کا کریمیا پر روسی قبضہ ماننے سے انکار،  امریکہ کے نائب صدر کا یوکرین کو الٹی میٹم

بھارت کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ واہگہ، اٹاری سرحد بند کی جا رہی ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد میں بھارتی سفارت خانہ میں اس وقت 55 بھارتی اہلکار ہیں، اب ان کی تعداد کم کر کے  35 کی جائے گی اور باقی کو واپس بلا لیا جائے گا۔

بھارت کے ان یکطرفہ انتہائی اشتعال انگیز اقدامات  کا پس منظر کل مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ ضلع کے علاقے پہلگام میں  26 سیاحوں کے قتل کے واقعہ مین پاکستان کو ملوث قرار دینے  کا پروپیگنڈا ہے۔

مکہ میں پرمٹ کے بغیر داخلے پر پابندی

کل پہلگام میں اس واقعہ کے چند ہی منٹ بعد انڈیا کے میڈیا سے یہ پروپیگندا شروع کر دیا گیا تھا کہ پاکستان اس واقعہ میں ملوث ہے۔  اس واقعہ کو پاکستان کے ذرائع نے فالس آپریشن قرار دیا تاہم پاکستان کے فارن آفس نے سرکاری طور پر اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس  کی مذمت کی، متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔

پہلگام واقعہ کا ایک بھی ذمہ دار نہیں پکڑا، کوئی ثبوت سامنے نہیں لایا، لیکن الزام پاکستان پر تھوپ دیا

نواز شریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ

پہلگام میں کل دوپہر کے بعد  گجرات اور آندھرا پردیش سے گئے ہوئے سیاحوں کے ایک گروپ پر کچھ نامعلوم مسلح افراد نے اچانک جنگل سے نکل کر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے  26 افراد ہلاک ہوئے۔ 

اس واقعہ کے بعد بھارت کی فوج اور پولیس نے حادثہ کی جگہ پر پہنچنے میں تاخیر کی، تمام حملہ آور غائب ہو گئے۔ اب تک انڈیا کی پولیس اور فون کے ایک بھی حملہ آور کو گرفتار نہیں کیا۔ 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے طریقہ کار کیخلاف درخواست گزار کے وکیل کومہلت

اس دوران آج سوشل ایپلی کیشن ٹیلی گرام پر ایک  حال ہی میں سامنے آنے والے نام  کشمیر مزاحمت فرنٹ (TRF)  کی جانب سے کہا گیا کہ یہ ھملہ اس نے کیا ہے اور وہ مقبوضہ کشمیر میں انڈین شہریوں کو آباد کرنے کی پالسی کے خلاف ہے۔ اس نام نہاد تنظیم TRF کا  کشمیر میں کسی نمایاں کارروائی کرنے کا یہ پہلا دعویٰ تھا جس کی کسی بھ طرح تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

بھارت ٹی آر ایف کو پاکستان کی سپانسرڈ تنظیم قرار دیتا ہے لیکن اب تک اس نام نہاد تنظیم کا کوئی ایسا کارکن گرفتار کر کے سامنے نہیں لایا جس کا پاکستان سے کوئی دور کا بھی تعلق ہو ۔

ٹی  آر ایف نامی گروہ کے پہلگام حملہ کا دعویٰ کرنے سے بہت پہلے جب پہلگام میں  شوٹنگ ہوئی تو اس کے غالؓاً پانچ ہی منٹ بعد پہلے سوشل میڈیا میں اور اس کے بعد انڈیا کی کئی نیوز آؤٹ لیتس کی "بریکنگ نیوز" میں پاکستان کو اندھا دھند پہلگام واقعہ میں ملوث قرار دیا جانے لگا۔ پورے چوبیس گھنتے تک یک طرفہ پروپیگندا کرنے کے بعد آج شام بھارت نے انتہائی منظم انداز سے پاکستان کے بنیادی مفاد دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے انترنیشنل معاہدہ کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا اور اس کے ساتھ  اشتعال پیدا کرنے والے کئی دوسرے اقدام کر دیئے۔

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا

پاکستان کی طرف سے بھارت کے ان اقدامات کا ابھی کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ تاہم وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے  اسلام آباد میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل صبح طلب کر لیا گیا ہے۔ 

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں قید پاکستانیوں کے جعلی انکاؤنٹرز کا خدشہ
  • سری نگر میں مسلح غیر ملکی موجود ہیں، پاکستان جانتا ہے کہ وہ کیوں وہاں موجود ہیں
  • شکی مزاج شریکِ حیات کے ساتھ زندگی عذاب
  • بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنےکے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب
  • انڈیا نے پاکستان کے ساتھ سند طاس معاہدہ معطل کر دیا، پاکستانیوں کو واپس جانے کا حکم، سرحد بند کر دی
  • پاکستان بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، بھارت میں موجود پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • ’تعلیم، شعور اور آگاہی کی کمی پاکستانی ماؤں کی صحت مند زندگی کی راہ میں رکاوٹ ہے’
  • ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے اداکار نے زندگی کا خاتمہ کر لیا
  • حج کی سعادت کا خواب! خواہشمند پاکستانیوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی داؤ پر لگ گئی