چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان مدمقابل ہیں، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے ہیں اور پاکستان کو جیت کے لیے 321 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی

دوسری جانب پاکستان کے لیے بری خبر ہے کہ جارح مزاج بلے باز فخرزمان اوپننگ نہیں کرسکیں گے کیوں کہ وہ دوران فیلڈ زخمی ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

رولز کے مطابق اگر میچ کی پہلی اننگز 6 بجے ختم ہوتی ہے تو فخرزمان اوپننگ نہیں کرسکیں گے اور انہیں 5ویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے ابتدائی اوورز میں ہی فخر زمان زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کے خلاف فخر زمان انجری کا شکار

فخر زمان نیوزی لینڈ کے اوپنر وِل ینگ کے شاٹ کا پیچھا کرتے ہوئے گرگئے جس کے بعد ان کے جسم کے بائیں حصے میں تکلیف ہوئی۔

زخمی ہونے کے بعد فخر زمان کو گراونڈ سے باہر لے جایا گیا جبکہ ان کی جگہ کامران غلام نے لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اوپننگ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی فخرزمان نیوزی لینڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اوپننگ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی نیوزی لینڈ چیمپیئنز ٹرافی نیوزی لینڈ کے کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب تنخواہ نہیں لیتیں، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میڈیا یہ کیوں نہیں بتاتا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز تنخواہ نہیں لیتیں۔

لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کی تنخواہیں بڑھنے پر تنقید کرنے والے پہلے یہ دیکھیں کہ تنخواہ میں اضافہ کتنے سال بعد ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے منفی باتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے، میڈیا یہ کیوں نہیں بتاتا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب تنخواہ نہیں لیتیں۔

متعلقہ مضامین

  • بجٹ میں پٹرول کی بجائے بیماریوں کی وجہ بننے والے الٹرا پراسیسڈ خوراک پر ٹیکس کیوں نہیں ۔ مائرین صحت کا حکومت سے مطالبہ
  • وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب تنخواہ نہیں لیتیں، عظمیٰ بخاری
  • صدر ٹرمپ اپنے دور میں مسئلہ کشمیر کو حل کرسکیں گے ،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
  • حجاج کرام کی واپسی کا عمل شروع، جدہ سے پہلی پرواز اسلام آباد لینڈ کر  گئی
  • صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرسکیں گے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
  • برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ناروے نے اسرائیلی وزرا پر پابندی لگا دی
  • پاکستان کو مسلسل بجٹ خسارے کا سامنا کیوں ہے؟
  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کل سے لارڈز میں شروع ہوگا
  • بارود اور دلیل کا چراغ
  • مشہور ٹاک ٹاکر کھابے لامے کو امریکا میں کیوں گرفتار کیا گیا؟