ڈیلٹا ایئر لائنز کی منی ایپلس سے ٹورنٹو جانے والا جہاز پیر کو ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کی کوشش کے دوران تباہ ہوگیا تھا۔ مذکورہ جیٹ طیارہ الٹ جانے کے بعد کریش ہوا تاہم اس میں سوار تمام 80 افراد بچ گئے تھے۔

زخمی ہونے والے سواروں میں سے 21 زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم ان میں سے زیادہ تر کو منگل کی صبح تک ڈسچارج کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا، متعدد مسافر زخمی

یہ حادثہ ہوا بازی کے حالیہ سانحات کا ایک تسلسل ہے جس میں واشنگٹن ڈی سی کے قریب اور فلاڈیلفیا میں ہوئے حادثات شامل ہیں۔ دونوں حادثات میں بالترتیب 67 اور 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

فوٹیجز اور عینی شاہدین کے مطابق جب طیارہ لینڈ ہوا تو بظاہر اس کی رن وے سے ٹکر ہوئی اور یہ کچھ فاصلے تک پھسلتا ہوا آگے گیا جس کے بعد یہ الٹ گیا۔ سیٹلائٹ تصویر میں آخری ریکارڈڈ پوزیشن کے مطابق طیارہ پھسلنے کے بعد ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر الٹا پڑا تھا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لینڈنگ کے ساتھ ہی طیارے میں آگ لگ گئی تھی اور فائر فائٹرز فوراً اسے بجھانے کے لیے مقام پر پہنچ گئے تھے۔

مزید پڑھیے: امریکا میں لاپتہ جہاز کا ملبہ منجمد سمندر سے مل گیا، 10 افراد ہلاک

مذکورہ حادثے کے ایک پہلو پر سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑگئی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کمپنی نسلی یا صنفی کوٹے کو قابلیت پر ترجیح دیتی ہے۔

The left is trying to blame this #planecrash on Trump.

????

A brilliant Delta Airlines pilot was hit by 70mph winds and yet he saved the lives of everyone on board.

Miraculously, only 8 people were injured in Toronto.pic.twitter.com/kFvfQnJje6

— JackReacher (@DCjusticeseeker) February 18, 2025

ان اطلاعات پر کہ مذکورہ طیارے میں تمام خواتین عملہ شامل تھا ناقدین نے ڈیلٹا پر نسل اور جنسی ترجیحات کو میرٹ پر ترجیح دینے کا الزام لگاتے ہوئے ایئرلائن پر کڑی تنقید کی۔

اگرچہ کسی سرکاری بیان میں پائلٹ کی شناخت نہیں کی گئی ہے لیکن آن لائن بات چیت میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: واشنگٹن طیارہ حادثہ: پاکستانی نژاد اسریٰ حسین کی آخری لمحات میں شوہر سے کیا بات ہوئی؟

تاہم ڈیلٹا کا کہنا ہے کہ پائلٹس رکھتے وقت محض تعلیم یا علمی نسب پر توجہ مرکوز نہیں کی جاتی بلکہ امیدوار کی مہارت، پس منظر اور تجربہ بھی مد نظر رکھا جاتا ہے۔

ایئر لائن نے مزید کہا ہے کہ اس کا مقصد نمائندگی کے فرق کو ختم کرنا اور ایک زیادہ مساوی افرادی قوت کو یقینی بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹورنٹو جہاز حادثہ خواتین پائلٹس ڈیلٹا ایئرلائن فضائی حادثہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹورنٹو جہاز حادثہ ڈیلٹا ایئرلائن

پڑھیں:

بھارتی ریاست گجرات میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)بھارتی ریاست گجرات میں ایک تربیتی طیارہ رہائشی علاقے میں گرنے سے اس کا پائلٹ ہلاک ہو گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق گجرات کے ضلع امریلی میں گزشتہ روز حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہونے والا یہ طیارہ ایک پرائیویٹ ایوی ایشن اکیڈمی کا تھا۔

(جاری ہے)

یہ طیارہ پہلے ایک درخت سے ٹکرایا اور پھر خالی پلاٹ میں جا گرا، اس کے بعد طیارے کو شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ضلع امریلی کے سپرنٹنڈنٹ پولیس سنجے کھرت نے بتایا کہ اس طیارے نے امریلی ٹاون کے گرِیا روڈ پر واقع علاقے میں کریش لینڈنگ کی۔انہوں نے کہا کہ اس طیارے نے امریلی ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور اسے ٹرینی پائلٹ اکیلے اڑا رہا تھا،شاستری نگر کے قریب جب طیارہ گرا تو اسے آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

متعلقہ مضامین

  • تھائی لینڈ: پولیس کا طیارہ گر گیا، 6 افراد ہلاک
  • کل کی ہڑتال اسرائیل‘ بھارت‘ امریکہ پر مشتمل شیطانی ٹرائی اینگل کیخلاف: حافظ نعیم
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا سے زمبابوے کے فضائیہ کمانڈر کی ملاقات
  • فضائی کمپنی نے مسافر کو جہاز سے اترجانے کے لیے 3 ہزار ڈالر کی پیشکش کیوں کی؟
  • بھارتی ریاست گجرات میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
  • سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن کا ٹورنٹو میں انتقال
  • سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے
  • موسمیاتی تبدیلی بھی صنفی تشدد میں اضافہ کی وجہ، یو این رپورٹ
  • دوران پرواز جہاز کی چھت گر پڑی، مسافر ہاتھوں سے تھامنے پر مجبور
  • وہ بالی ووڈ اداکار جو اربوں روپوں کے ذاتی جیٹ کے مالک ہیں