وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے وفد کو حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے وفد کو حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سیعالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد نے ملاقات کی، حکومت کے معاشی استحکام کیلئے اقدامات سے پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آرہی ہے، عالمی بینک نے پاکستان کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے کی تعریف کی، وزیر خزانہ نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال جاری اصلاحات پر بریفنگ دی۔
ملاقات میں معاشی صورتحال اور اصلاحاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال ہوا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفد کا پاکستان کی آمد پر خیر مقدم کیا اور عالمی بینک کے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو سراہا۔وزیر خزانہ نے معاشی و ترقیاتی ایجنڈے کے لئے عالمی بینک کی مسلسل حمایت کی تعریف کی۔
وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک 2026-35 پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ وزیر خزانہ نے وفد کو العلا کانفرنس میں حالیہ شرکت اور کانفرنس میں اقتصادی استحکام بارے ہونے والی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی معاشی صورتحال پر بریفنگ اور وفاقی حکومت کے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ معاشی بہتری حکومت کی جاری اصلاحات کی کامیابی کی عکاسی کرتی ہے۔
محمد اورنگزیب نے وفد کو بتایا کہ حکومت کی آمدن بڑھانے، توانائی کے شعبے کی اصلاحات پر توجہ مرکوز ہے، سرکاری اداروں کی تنظیم نو، اور نجکاری بارے اقدامات جاری ہیں ایجنڈے میں اخراجات کو کنٹرول اور ٹیکس بیس کو وسیع کرنا شامل ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کا کاروبار میں کوئی کام نہیں ہے، ایک کاروبار دوست ماحول کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں اور ایسا ماحول فراہم کریں گے کہ پرائیویٹ سیکٹر معاشی ترقی کی قیادت کرے۔وزارت خزانہ کے مطابق عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اہم معاشی اقدامات سے پاکستان کے اقتصادی ترقی میں نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت معیشت کے ہر اہم شعبے پر کامیابی کی جانب گامزن ہے، اصلاحاتی عمل کو جاری رکھا گیا تو اقتصادی صورتحال مزیر بہتر ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عالمی بینک کے وفد کو
پڑھیں:
جامعات ‘حکومتی اداروںکو موسمی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ہو گا: گورنر پنجاب
سیالکوٹ (نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یہاں گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ میں منعقدہ 3 روزہ تھرڈ نیشنل ورکشاپ آن UI گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر دنیا کے پہلے پانچ ممالک میں شامل ہے۔ موسمی تغیرات سے متعلق واضح روڈ میپ بنانے کیلئے قومی و بین الاقوامی مباحثوں کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا حکومتی اداروں، عوام اور جامعات کو مشترکہ کوششوں کے ذریعے موسمی تغیرات کے چیلنج سے نمٹنا ہو گا۔ اس مقصد کیلئے نئی پالیسی سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کلائمیٹ چینج کے حوالے سے نصاب میں تبدیلیاں ناگزیر ہو چکی ہیں۔ پاکستان کی حکومت اقوامِ متحدہ کے ایس ڈی جی ایس اے پروگرام کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا تمام یونیورسٹیز کو کلائمیٹ چینج کے پروگرامز شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔