Jasarat News:
2025-07-25@13:55:48 GMT

انڈریکس 1 لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبو کر گیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

کراچی(کامررپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کے تیسرے دن مثبت رجحان رہا ،کاروبار کے دوران انڈیکس1لاکھ 14ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا مگر کاروبارکے اختتام پر 200پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 1 لاکھ13ہزار30پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 31ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ 52.

32فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔لسٹڈ کمپنیوں کے مثبت مالیاتی نتائج کی توقعات اورمارچ میں آئی ایم ایف ریویو مشن کے دورے سے فنانسنگ پر بات چیت ہونے کے امکان پرکمرشل بینکوں، سیمنٹ، او ایم سیز اور ریفائنریز سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 253پوائنٹس اضافیسے 1لاکھ13ہزار 342پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 70ہزار 76پوائنٹس سے بڑھ کر70ہزار235پوائنٹس پرجا پہنچا تاہم 16پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس35ہزار 292 پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 31ارب65 کروڑ43 لاکھ43ہزار 221روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم13948 ارب83کروڑ33 لاکھ87 ہزار 123روپیسے بڑھ کر13980ارب 48کروڑ 77لاکھ30ہزار344روپے ہوگیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو25ارب روپے مالیت کے66کروڑ77لاکھ19ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 20ارب روپے مالیت کے54کروڑ50لاکھ5ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔گذشتہ روز مجموعی طور پر451کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 236کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،146میں کمی اور69 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سیکے الیکٹرک لمیتڈ،بینک آف پنجاب ،فوجی سیمنٹ ،ورلڈ کال ٹیلی کام اور کوہ نور اسپننگ سر فہرست رہے۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حج رجسٹریشن کی تعداد میں اضافہ، حج کوٹے میں بھی اضافے کے لیے رابطے کا فیصلہ

دنیا بھر کی طرح پاکستان سے بھی ہر سال ہزاروں لوگ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوتے ہیں، جبکہ لاکھوں ایسے ہوتے ہیں جو حج کی خواہش رکھتے ہیں، رواں سال ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی تاہم حج 2026 کے لیے اب تک کو 4 لاکھ 55 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے حج کے لیے رجسٹریشن کرا لی ہے، جس پر حکومت نے کوٹے میں اضافے کے لیے سعودی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سال 2025 میں دنیا بھر سے 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے سعودی عرب میں حج کی سعادت حاصل کی، سعودی حکومت کی جانب سے ہر ملک کو حج کے لیے ایک کوٹہ جاری کیا جاتا ہے، پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کے لیے کوٹہ جاری کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: حج 2026 کی رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی

وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر میں بڑھتی آبادی کے باعث کوٹے میں اضافے کی ضرورت ہے، اس مرتبہ سعودی حکومت سے حج کوٹے میں اضافہ کی درخواست کی جائے گی، حکومت کا موقف ہے پاکستان کے حج کا کوٹہ دو لاکھ 30 ہزار ہونا چاہیے، حج کوٹے میں اضافے کے لیے سعودی حکومت سے رابطہ کرنے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا جس کے بعد سعودی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا اور ان کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری پرائیویٹ سکیموں میں کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔

سال 2025 میں ہونے والے حج کے لیے پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کے حج کا کوٹہ دیا گیا تھا، 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد عازمین پرائیویٹ سکیم کے تحت حج پر روانہ ہوتے ہیں، سرکاری کوٹے کے تحت 89 ہزار 605 عازمین حج کے لیے روانہ ہوئے تھے جبکہ 23 ہزار 620 پاکستانیوں نے پرائیویٹ کوٹے کے تحت حج کیا تھا، جبکہ 67 ہزار خواہشمند افراد حج کی سعادت حاصل نہ کر سکے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حج رجسٹریشن حج کوٹہ وزارت مذہبی امور

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کے مقابلے میں 76 پیسے کا اضافہ
  • ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈر جاری
  • ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
  • سسرالیوں نے خاتون کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت کردیا
  • ایف بی آر آفس سے سونے چاندی کی اشیاء سمیت 43 چیزوں میں خرد برد کا انکشاف
  • آئی ایم ایف نے پاکستان سے ایک اوربڑا مطالبہ کردیا
  • ڈالر کی قمت میں بڑی کمی کا امکان ہے، ذخیرہ اندوزی نہ کریں، ملک بوستان
  •   اسٹیٹ بینک کی طرف سے 9 ارب ڈالر خریدے جانے کاانکشاف
  • حج رجسٹریشن کی تعداد میں اضافہ، حج کوٹے میں بھی اضافے کے لیے رابطے کا فیصلہ
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام، چاندی مہنگی ہوگئی