لاہور: چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کالعدم قرار
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت کی اپیل کو منظور کرلیا۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیل پر فیصلہ سنایا۔ وفاقی حکومت نے سنگل بینچ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس ریل گاڑی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کل خوشحال ایکسپریس کو پشاور سے کراچی کے لیے روانہ کریں گے ، 5 سال قبل کورونا وبا کے باعث خوشحال خان خٹک ریل گاڑی بند کردی تھی۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور انعام اللہ نے پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور انہوں نے خوشحال ایکسپریس کی بحالی مسافروں کے لیے دستیاب سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کل پشاور سے خوشحال ایکسپریس کو کراچی کے لیے روانہ کریں گے۔