پاکستان ترقی کر رہا ہے: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان ترقی کررہا ہے۔
اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا، حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں بنیادی اصلاحات کر رہی ہے۔
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور ان کی ٹیم معاشی استحکام کے لیے پُرعزم ہے، رائٹ سائزنگ کے لیے مکمل پلان تیار کیا ہے، اداروں کے تمام معاملات کو دیکھ کر ہی رائٹ سائزنگ کی جائے گی۔
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے لیے اہم فیصلے کیے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ نجکاری کے عمل کو مزید شفاف کر رہے ہیں، حکومتی اخراجات کی کمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ہمیں اپنے معاشی اہداف کا مکمل ادراک ہے، پائیدار معاشی استحکام کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومتیں زرعی ٹیکس پر کام کر رہی ہیں، پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی ہورہی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کو فائدہ ہو رہا ہے، ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خزانہ محمد اورنگزیب کہنا ہے کہ کے لیے
پڑھیں:
حنیف عباسی کی اپنی ہی پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ آصف پر تنقید
حنیف عباسی اور خواجہ آصف—فائل فوٹوزوفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے اپنی ہی پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔
وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف عمر میں مجھ سے بڑے ہیں، خواجہ آصف کے ساتھ نہ میرے کبھی آئیڈیل تعلقات رہے ہیں اور نہ ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف سے دیگر لوگوں کے بھی ناراض ہونے کا مجھے علم نہیں، خواجہ آصف سینئر رہنما ہیں اپنی ہی پارٹی کو ہائبرڈ نظام کا طعنہ دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کسی وزیر، کسی افسر یا کسی حکمران کی نہیں۔
حنیف عباسی نے کہا ہے کہ یہ ہائبرڈ نظام نہیں ہے، خواجہ آصف کبھی ہائبرڈ نظام کے حوالے سے بات کرتے ہیں تو کبھی دیگر بیانات دیتے ہیں، جو فیصلے ہوتے ہیں وہ پارٹی کرتی ہے، پھر خواجہ آصف کہتے ہیں کہ پارٹی کے ضابطے کی پاسداری بھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو اختلاف کرنا ہو تو تب کرنا چاہیے جب پالیسی آتی ہے، اگر کوئی سینئر رہنما پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرے تو اس کا بھی احتساب ہونا چاہیے، اس وقت ذاتی عناد کو پیچھے رکھنا چاہیے۔
وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ فیصلے پارٹی کرتی ہے، خواجہ آصف کہتے ہیں کہ پارٹی کے ضابطے کی پاسداری بھی کریں گے، شہباز شریف اتحادیوں اور پارٹی کے اندر کے اختلافات کو بھی ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔