ہم رکنے والے نہیں، ملک گیر تحریک شروع کریں گے: سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ملک گیر تحریک شروع کریں گے، ہم رکنے والے نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت کے لیے تاریخی جہدوجہد کر رہے ہیں، پارٹی کے کچھ اکابرین سے ملنے پشاور آیا ہوں، رمضان کا مہینہ آرہا ہے لیکن کچھ سرگرمیاں ہیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آئین کی بالادستی کے لئے ہم آواز اٹھائیں گے، قوم کو اکٹھا کریں گے، شاہد خاقان عباسی سے بھی آج ملاقات ہے، کل کراچی جائیں گے، سندھ کی جماعتوں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
آئین کے تحت آرمڈ فورسز ایگزیکٹو کے ماتحت ہیں،کیا ایگزیکٹو کے ماتحت فورسز عدالتی اختیار استعمال کرسکتی ہیں؟جسٹس جمال مندوخیل کااستفسار
انہوں نے کہا کہ ملک گیر تحریک شروع کریں گے، رمضان اور رمضان کے بعد بھی آپشن موجود ہے، ہم روکنے والے نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی صدر جنید اکبر اچھے کام کر رہے ہیں، عاطف خان، ارباب شیر علی سے بھی ملاقات ہوئی ہے، بانی سمیت جو اسیران ہیں ان کے لیے ہم نے آگے بڑھنا ہے، علی امین گنڈاپور صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانا اچھا فیصلہ ہے، اس فیصلے سے پارٹی زیادہ متحرک ہوئی ہے، صوابی جلسے میں تعداد کم ہونے کے حوالے سے جنید اکبر لگے ہوئے ہیں، کمی بیشی ہوتی ہے اس کو دیکھ رہے ہیں، بہتری کی کوشش ہمیشہ ہوتی ہے۔
مصطفیٰ عامر کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کے تہلکہ خیز انکشافات، پوری کہانی سنا ڈالی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا کریں گے نے کہا
پڑھیں:
یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے: سلمان اکرم راجہ
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پر ابھی 8، 9 مقدمات باقی ہیں، ایسا نہیں ہے کہ وہ باہر آرہے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ابھی دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، فیصلہ ساز منصوبہ ساز کیا کرنا چاہتے ہیں، پوری قوم کو بتایا جا رہا ہے نظام انصاف اب نظام انصاف نہیں۔
لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم لڑتے رہیں گے، ہم عدلیہ کی آزادی کے لیے بات کرتے رہیں گے، پورا نظام کنٹرول میں ہے، یہ عوام کے لیے چیلنج ہے، زندہ قومیں جواب دیا کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے رات گئے کوٹ لکھپت جیل میں ملزمان کی موجودگی میں محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔
عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی، حمزہ عظیم، اعزاز رفیق، افتخار احمد، رانا تنویر اور زیاس خان کو بری کر دیا تھا۔
اسی مقدمے میں عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔