Jang News:
2025-08-01@18:38:35 GMT

پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کا فیصلہ

—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔

اجلاس میں پی آئی سی پی کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے 1 لاکھ سے زائد آبادی والے 189 شہروں کا پلان طلب کر لیا۔

پنجاب حکومت کا پنجاب ایئر لائن شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کے ذرائع نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کے اشتراک سے ایئر لائن لائے گی، صوبائی حکومت کے شیئرز ہوں گے۔

اجلاس میں پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسیٔ آب کا نیا سسٹم بنانےکا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سیوریج اور ڈرینج سسٹم بہتر بنانے کے لیے میگا پلان کی منظوری دے دی گئی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ڈسٹ سسپنشن سسٹم 15 جدید اینٹی اسموگ گنز کے ساتھ لاہور پہنچ گیا

فوٹو سوشل میڈیا

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا کا پہلا آزمودہ ڈسٹ سسپنشن سسٹم 15 جدید اینٹی اسموگ گنز کے ساتھ لاہور پہنچ چکا ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اینٹی اسموگ گنز ماحولیات کے تحفظ کے لیے انقلابی قدم ہے۔

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے بتایا ہے کہ جدید فوگ کینن پانی کی دھند سے خطرناک فضائی ذرات کو زمین پر گرا کر ہوا کو صاف کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اینٹی اسموگ گنز لاہور میں نصب ایئر کوالٹی نیٹ ورک اور ماحولیات تحفظ فورس سے منسلک ہوں گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ آلودگی کی شدت بڑھنے پر اینٹی اسموگ گنز خودکار طور پر فعال ہو جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اینٹی اسموگ گنز سسٹم سیٹلائٹ ڈیٹا، ڈرونز، کیو آر کوڈڈ بھٹہ خشت اور اے آئی ٹریکنگ سسٹم سے منسلک ہو گا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹیکنالوجی، جدت اور شہریوں کی شمولیت سے اسموگ کے خلاف جنگ جیتیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈسٹ سسپنشن سسٹم 15 جدید اینٹی اسموگ گنز کے ساتھ لاہور پہنچ گیا
  • حکومت پنجاب کا سوا 2 ارب کی لاگت سے گرین کوریڈور منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
  • آج کا فیصلہ خوش آئند، ملک کیلئے منفی سوچ رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی، عظمیٰ بخاری
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے نفاذ کیلئے اعلی سطحی اجلاس ،کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا حکومت کا ’علم پیکٹ پروگرام‘ کیا ہے؟
  • میڈیا اداروں کو ادائیگی اپنے ملازمین کو بروقت تنخواہیں دینے سے مشروط ہوگی، پنجاب حکومت کا فیصلہ
  • علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج رات طلب کر لیا
  • وفاقی پروگرام میں صحت سہولت کارڈ کو مستقل برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، علی امین گنڈاپور کی مخالفت، ڈی سیز سے کرفیو کا اختیار واپس
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیوروکریسی سے دفعہ 144 اور کرفیو نافذ کرنے کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ