تاوان کیلیے اغوا کیا گیا سیکورٹی گارڈ کا بچہ بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
لاہور میں فیکٹری ایریا سے تاوان کی غرض سے اغوا کیے گئے 11 سالہ بچے کو بازیاب کروا لیا گیا۔
پولیس کے مطابق 11 سالہ مغوی بچے علی اکبر کے والد سیکورٹی گارڈ ہیں۔ اغوا کاروں نے بچے کی رہائی کے بدلے 7 لاکھ روپے کا تاوان مانگا تھا۔ علی اکبر کو فیکٹری ایریا سے اغوا کیا گیا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ اغوا کار مسلسل لوکیشن تبدیل کرتے رہے۔ ملزمان کو کوٹ لکھپت کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے تاوان نہ دینے کی صورت میں بچے کو قتل کرکے لاش کراچی پورٹ پھینکنے کی دھمکی دی تھی۔ گرفتار اغواء کاروں سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نجی سیکورٹی کمپنیز اور گارڈز کی انسپکشن،37 ہزار ماہانہ اجرت نہ دینے پر مینجر گرفتار
اسلام آباد(طیب سیف)وفاقی دارالحکومت میں نجی سیکورٹی کمپنیز اور گارڈز کی انسپکشن کے دوران کم از کم 37 ہزار ماہانہ اجرت /تنخواہ نہ دینے پر نجی سیکورٹی کمپنی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مینجرکو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلیو ایریا میں نجی دفاتر کے باہر کھڑے سیکورٹی گارڈز کی بھی انسپکشن کی گئی،بغیر لائسنس اسلحہ استعمال کرنے والے گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈی سی اسلام آباد کی طرف سے تمام سیکورٹی کمپنیز کی انسپکشن کی ہدایت کر دی گئی۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہا ہے کہ سیکورٹی کمپنیز تربیت یافتہ افراد کو ہی بطور گارڈ رکھیں،سیکورٹی کمپنیز گارڈز کے اسلحہ لائسنس کی بروقت تجدید کروائیں اور گارڈز کی کم از کم اجرت 37 ہزار کو یقینی بنایا جائے۔
ایک ہی بچے کی دو بار پیدائش ؟ میڈیکل کی تاریخ کے حیران کن واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں