پراسرار حالات میں ہلاک ہونیوالی نوبیاہتا دلہن کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی کے علاقے محمود آباد کے ایک گھر سے پراسرار حالات میں ہلاک ہونے والی نوبیاہتا دلہن کی لاش برآمد ہوئی۔
آج صبح محمود آباد تھانے کےعلاقےکشمیرکالونی بابا چوک گلی نمبرایک میں گھرسے نوبیا ہتا دلہن کی لاش ملی جوکہ پرسرارطورپرہلاک ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورخاتون کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔
خاتون کی شناخت 32 سالہ رخسانہ زوجہ حنیف کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ اومحمود آباد اعجاز پٹھان کے مطابق خاتون کی 2روزقبل شادی ہوئی تھی اوربدھ کی شب خاتون کا ولیمہ تھا۔ خاتون اوراس کے شوہردونوں کی دوسری شادی تھی۔ خاتون کے پہلے شوہرکا 5 سال قبل انتقال ہوگیا تھا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ شوہراورخاتون کے بھائیوں کا دعویٰ ہے کہ خاتون دل کا دورہ پڑنےسے جاں بحق ہوئیں۔ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ کا تعین ہوگا تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی جس کیساتھ لکھی ہوگی ہوجائے گی، صبا قمر
اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔
حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔
اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔