مری، گلیات سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جو آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے، کمشنر مری نے سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے کہ وہ مری میں سفر کے لیے مینیکلی اچھی گاڑی استعمال کریں اور سنوچین کا استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے کون سے علاقے بارش سے جل تھل ہوئے اور کہاں ہورہی ہے برفباری؟

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے، جس سے اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے۔

ملکہ کوہسار مری میں صورتحال کچھ یوں ہے

مری گلیات میں برفباری شروع pic.

twitter.com/QWYH44S224

— Pakistan Tourism (@PakistanJannatt) February 20, 2025

دوسری جانب مری،  نتھیاگلی اور ایوبیہ میں بالائی مقامات پر6 سے 8 انچ تک برف پڑچکی ہے،  استور میں بھی گزشتہ رات سے وقفے وقفے کے ساتھ برفباری کا سلسلہ جاری ہے، دیر، مالم جبہ، میاندم اور کالام میں بھی برفباری سے سردی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دیر میں 3انچ ، لواری ٹنل، کمراٹ اور اطراف میں اب تک ایک فٹ سے زیادہ برف پڑچکی ہے۔

مری میں برفباری کا سلسلہ رات گئے جاری۔۔ pic.twitter.com/FDmcIeiFCZ

— Latif Shah (@Latifshahji) February 20, 2025

مری میں برفباری کے بعد  ڈپٹی کمشنر مری نے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے، ڈی سی مری کا کہنا ہے کہ سیاح مری اورگلیات کا سفر کرنے سے پہلے موسم کی صورتحال معلوم کرلیں،مکینیکلی اچھی گاڑی میں سفر کریں، پیٹرول کاٹینک فُل رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:طویل خشک سالی کے بعد ملکہ کوہسار مری میں برفباری، سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مری کا سفر کرنے والے کھانے پینے کی اشیا اور خشک میوہ جات ہمراہ رکھیں، گاڑی چھوٹے گیئرمیں چلائیں،  سنوچین کا استعمال کریں، غلط پارکنگ سے گریز کریں اور دوران ڈرائیونگ ویڈیوز اور تصاویر بنانے سے بھی اجتناب کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایڈوائزری بارش برفباری دیر سوات سیاح گلیات مری

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایڈوائزری سوات سیاح گلیات برفباری کا کے لیے

پڑھیں:

چین کی مقبو ضہ کشمیر میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

چین کی مقبو ضہ کشمیر میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے کہا کہ چین اس حملےکی شدید مذمت کرتا ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے سوگواران سے دلی تعزیت اور زخمی ہونے والوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں آذربائیجان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے، چینی صدر وائس آف امریکا کی بحالی کا عدالتی حکم، ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام ’من مانا اور غیر آئینی‘ قرار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا یوٹرن: چین کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اعلان مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ سے 24افراد ہلاک، بھارتی میڈیا کا پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا آنجہانی پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کو ادا کی جائیں گی ایرانی وزیر خارجہ چین کا دورہ کریں گے ، چینی وزارت خارجہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر اور مصر نے نئی تجویز پیش کردی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی، بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
  • بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی
  • وفاقی اور گلگت بلتستان حکومتیں بارش متاثرین کی فوری امداد، بحالی کیلئے اقدام کریں: بلاول
  • خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
  • چین کی مقبو ضہ کشمیر میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت
  • خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
  • ڈمپر ڈرائیوز کی سنگدلی، ریس لگاتے ہوئے ایک کار کو کچل دیا، کار سوار خاندان شدید زخمی
  • اسکردو: سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے تھائی لینڈ کی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی
  • ملک میں آج سے 27 اپریل تک شدید گرمی کی لہر ہوگی: این ڈی ایم اے
  • ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی