ماہ صفر کا چاند کب نظر آئے گا سپارکو نے پیش گوئی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: سپارکو نے ماہ صفر 1447 ہجری کی ممکنہ رویت ہلال کی پیش گوئی کر دی۔
سپارکو کے مطابق ماہِ صفر 1447 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 25 جولائی 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 12 بج کر 11 منٹ پر ہو گی۔
ترجمان سپارکو کے مطابق 25 جولائی 2025 کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 19 گھنٹے 31 منٹ ہوگی۔
سپارکو ترجمان کے مطابق ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان وقفہ 43 منٹ متوقع ہے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
فلکیاتی پیمائشوں اور موجودہ مون سون صورتحال کے پیشِ نظر 25 جولائی 2025 کی شام ہلال کے نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔
ترجمان سپارکو کے مطابق یکم صفر 1447 ہجری 27 جولائی 2025 کو متوقع ہے، چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جولائی 2025 کے مطابق
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔