وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطرکے سفیر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیرعلی مبارک علی عیسی الخطیر نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں پاکستان اور قطر کے مابین انسداد منشیات بارے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیرعلی مبارک علی عیسی الخطیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران قطر میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر قطر کے سفیر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو قطر کے دورے کی دعوت دی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قطر سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جلد قطر کا دورہ کر کے ہم منصب سے ملاقات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات بارے خلیجی ممالک کی کانفرنس اپریل میں اسلام آباد میں ہو رہی ہے، اس کانفرنس میں قطر کے انسداد منشیات ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، انسداد منشیات کے سلسلے میں دوست ممالک کے ساتھ قریبی اشتراک کار چاہتے ہیں۔قطری سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک ہے، تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انسداد منشیات محسن نقوی قطر کے
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور پارلیمانی مراسم کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور شوریٰ کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن ابراہیم آل شیخ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ کیا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات خاص طور پر پارلیمانی تعلقات میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کےعلاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔