بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی رہنما واپس چلے ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ ملاقات کا وقت ختم ہونے پر پی ٹی آئی کے رہنما اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
جنید اکبر، شاندانہ گلزار، عاطف خان، حامد رضا، عامر ڈوگر، علی خان جدون اور ثناء اللّٰہ مستی اڈیالہ جیل پہنچے تھے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر و دیگر بھی ملاقات کیلئے آئے تھے۔
2 گھنٹے کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو نئی ہدایات دے دیںوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ گزشتہ دو روز سے کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین جیل نہ آئیں، سیاسی لوگوں کی ایک ملاقات 26ویں ترمیم سے قبل، دوسری مذاکرات کے دوران کروائی گئی۔
حامد رضا نے کہا کہ آج پی ٹی آئی رہنما ملاقات کےلیے آئے تھے، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، اللّٰہ کا نظام انصاف میرٹ کے مطابق فیصلہ کرتا ہے، وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب کو حساب دینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے گریس کا مظاہرہ کیا اور فیملی سے ظلم معاف کردیا، بانی پی ٹی آئی نے کارکنوں پر ہونے والا ظلم معاف نہیں کیا، اس کا حساب لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل بانی پی ٹی پی ٹی آئی
پڑھیں:
اللہ نے عمران خان کو قبول کیا ہے، پنجاب پولیس کے اہلکار کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں گفتگو
راولپنڈی:اڈیالہ جیل کے قریب ڈیوٹی پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار نے بانی پی ٹی آئی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن تھا جس کے لیے تینوں بہنیں، عظمی، علیمہ اور نورین خان اپنے کزن قاسم خان کے ہمراہ اڈیالہ جیل روانہ ہوئیں تو انہیں پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک لیا۔
اس دوران وہاں پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور امتحان نیک لوگوں کیلیے ہوتا ہے‘۔
پولیس اہلکار کی گفتگو سُن کر بانی پی ٹی آئی کی بہن نے جواب دیا کہ ’اللہ ہمت بھی دے گا‘۔
اس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ اللہ پاک نے عمران خان کو ہر نکتہ نظر سے قبول کیا ہے۔