پڑوسی ملک کااپنادارالحکومت پاکستان کے قریب منتقل کرنے کی تیاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
تہران(نیوز ڈیسک)ایرانی دارالحکومت کو گرڈ لاک ٹریفک، پانی کی قلت، وسائل کا ناقص انتظام، بدترین فضائی آلودگی اور زمین کے بتدریج دھنسنے جیسے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ایران ایک بڑے اقدام کی تیاری پر غور کر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری میں ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مهاجرانی نے تصدیق کی کہ حکام دارالحکومت کی ممکنہ منتقلی کا جائزہ لے رہے ہیں جسے پاکستان کے قریب یعنی مکران کے علاقے منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مکران خلیج عمان کے کنارے واقع ایک کم ترقی یافتہ ساحلی خطہ ہے، جو ایران کے جنوبی اور پسماندہ صوبے سیستان و بلوچستان اور ہمسایہ صوبہ ہرمزگان کے چند حصوں پر مشتمل ہے۔ اس سے قبل بھی یہ علاقہ کئی بار دارالحکومت کی منتقلی کے لیے ایک ممکنہ آپشن کے طور پر زیر بحث آ چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران گزشتہ چند عرصے سے اپنے دارالحکومت کو منتقل کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے، لیکن یہ منصوبہ کافی مہنگا ثابت ہوسکتا ہے۔ تاہم نئے صدر مسعود پیزشکیان کی جانب سے اس مسئلے کو دوبارہ اٹھایا گیا ہے کیونکہ تہران کو بہت سے بڑھتے ہوئے مسائل کا سامنا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی ساحلی علاقے مکران کو ایران اور آس پاس کے علاقوں کے لیے ایک بڑا اقتصادی مرکز بنانا چاہتے ہیں۔ وہ مکران کو ”کھوئی ہوئی جنت“ قرار دیتے ہیں۔ اسی طرح صدر مسعود پیزشکیان نے بھی کہا کہ ایران کو اپنے اقتصادی اور سیاسی مرکز کو جنوبی ساحل پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں۔
دارالحکومت کی منتقلی کے منصوبے کی بحالی نے ایک بار پھر اس کے جواز پر بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کئی حلقے تہران کی تاریخی اور اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:حکومت کا ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق اہم فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اگلے 10 برسوں تک بھی جوان” نظر آنے کیلیے انجلینا جولی کیا تیاری کر رہی ہیں
انجلینا جولی نے اگلی دہائی تک بھی اسی طرح جوان اور دلکش نظر آنے کے لیے خصوصی تیاری شروع کردی۔
لاس اینجلس کی چمکتی دنیا میں جب سبھی بڑھتی عمر کے اثرات سے بچنے کے لیے مہنگے کریموں اور فلٹرز کے پیچھے دوڑ رہے ہیں۔
ہالی وڈ کی اسٹائل کوئین انجلینا جولی نے تو جیسے وقت کو روک دینے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 50 سالہ انجلینا جولی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اگلے دس سال تک جوان اور دلکش نظر آئیں گی جیسی وہ "مسٹر اینڈ مسز اسمتھ” کے دور میں تھیں۔
اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے انہوں نے لیزر ٹریٹمنٹ کا سہارا لیا ہے۔
انجلینا جولی کے قریبی حلقوں نے تصدیق کی ہے کہ لیزر ٹریٹمنٹ کے نتائج دیکھ کر خود انجلینا بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہیں۔ جس کی مدد سے ان کا چہرہ تروتازہ نظر آ رہا ہے۔
اس لیزر ٹریٹمنٹ کی یہ خصوصیت صرف ابھی نہیں بلکہ اگلے دس برسوں تک برقرار رہے گی۔ انجلینا اپنی غذا پر بھی پوری توجہ دے رہی ہیں۔
ان کا روزمرہ کا کھانا پروٹین، سبزیوں اور تازہ پھلوں سے بھرپور ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ انجلینا کو حال ہی میں فلم "ماریا” میں اوپیرا گلوکارہ ماریا کالاس کا کردار نبھاتے دیکھا گیا۔ اب وہ ایک فرانسیسی ڈرامے میں جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں، جو ستمبر میں ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر تہلکہ مچائے گا۔
TagsShowbiz News Urdu