فیس بک نے لائیو ویڈیو اسٹور کرنے کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
میٹا کے زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے لائیو ویڈیو اسٹور کرنے کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی ہے۔
فیس بک اب صرف 30 دن کے لیے لائیو ویڈیوز اسٹور کرے گی، 30 دن کے بعد لائیو ویڈیو ازخود فیس بک سے ڈیلیٹ ہوجائے گی۔
اپنی بلاگ پوسٹ میں فیس بک نے بتایا ہے کہ پلیٹ فارم پر اب لائیو ویڈیوز صرف 30 دن کے لیے محفوظ رہیں گی، جس کے بعد انہیں ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔ پہلے یہ ویڈیوز غیر معینہ مدت کے لیے محفوظ کی جاتی تھیں، فیس بک کی نئی پالیسی گزشتہ روز (بدھ) سے نافذ ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل، فیس بک اور واٹس ایپ پاکستان سے کتنا کماتے ہیں اور کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟
تمام لائیو ویڈیوز جو فی الحال 30 دن سے زیادہ پرانی ہیں اس تبدیلی کے حصے کے طور پر پلیٹ فارم سے ہٹا دی جائیں گی، ویڈیوز کو حذف کرنے سے پہلے صارفین کو ایک اطلاع موصول ہوگی اور انہیں اپنے پرانے لائیو مواد کا انتخاب کرنے کے لیے 90 دن کا وقت دیا جائے گا۔
صارفین اپنے ڈیوائس پر ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے، انہیں اپنے کلاؤڈ اسٹوریج میں منتقل کرنے، یا مواد کو ایک نئی ریل میں تبدیل کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
https://twitter.
فیس بک کا کہنا ہے کہ اگر صارفین کو اپنی پرانی لائیو ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے تو وہ 6 ماہ میں ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے لیے اپنی ویڈیوز کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ اگر وہ اس مدت کے بعد کوئی انتخاب نہیں کرتے ہیں، تو ان کے پرانی لائیو ویڈیوز کو ہٹا دیا جائے گا اور وہ ان تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 20 سالہ فیس بک نے بچپن سے اب تک کیا کیا گل کھلائے؟
صارفین کو اپنی پرانی لائیو ویڈیوز محفوظ رکھنے میں مدد کے لیے فیس بک نئے ڈاؤن لوڈ ٹولز بھی لانچ کررہا ہے۔
صارفین اپنی پرانی لائیو ویڈیوز کو بڑی تعداد میں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور آنے والے ڈیلیٹ کے بارے میں موصول ہونے والی اطلاع میں ’لائیو ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کریں‘ کے آپشن کو منتخب کرسکتے ہیں۔
صارفین ’لائیو ویڈیوز کی منتقلی‘ کے اختیار پر کلک کرسکتے ہیں اور پھر اپنے لنک کردہ کلاؤڈ اسٹوریج جیسے ڈراپ باکس یا گوگل ڈرائیو کا انتخاب کرکے اس میں ویڈیو منتقل کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماں کا آئیڈیا کام کرگیا، فیس بک ان گنت افراد کے لیے نعمت ثابت
فیس بک نے کہا ہے کہ ’یہ تبدیلیاں ہماری اسٹوریج کی پالیسی کو انڈسٹری کے معیار کے ساتھ ہم آہنگ کرے گی اور اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرے گی کہ ہم فیس بک پر سب کے لیے تازہ ترین لائیو ویڈیو کے تجربات فراہم کررہے ہیں۔‘
فیس بک کی جانب سے اس حوالے سے مزید کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
کون سا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کتنے دنوں تک لائیو ویڈیو محفوظ رکھتا ہے؟فیس بک لائیور کے سب سے بڑے حریفوں میں سے ایک ہے ٹوچ (Twich پرائم aسٹریمرز کے لیے ماضی کی نشریات کو 60 دنوں تک اسٹور کرتا ہے،ریگولر اسٹریمرز کے لیے یہ پلیٹ فارم ماضی کی لائیو ویڈیوز کو 14 دنوں تک اسٹور کرتا ہے۔
یوٹیوب براڈ کاسٹرز کو باقاعدہ ویڈیوز میں تبدیل کرکے غیر معینہ مدت تک اسٹور کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Facebook we news اسٹور ٹیکنالوجی سوشل میڈیا فیس بک لائیو ویڈیو میٹا ویڈیوذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹور ٹیکنالوجی سوشل میڈیا فیس بک لائیو ویڈیو میٹا ویڈیو کرسکتے ہیں کا انتخاب ویڈیوز کو پلیٹ فارم فیس بک نے کے لیے
پڑھیں:
پنجاب ایگریکلچرل انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 متفقہ طور پر منظور
لاہور:پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریونیو نے پنجاب ایگریکلچرل انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
پنجاب ایگریکلچرل انکم ٹیکس ترمیمی بل کابینہ سے منظوری ہوچکا ہے جبکہ جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی اجلاس سے منظوری لی جائے گی۔
پنجاب زرعی انکم ٹیکس ترمیمی بل کے تحت لائیو اسٹاک آمدن پر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے، لائیو اسٹاک کی آمدنی پر زرعی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔
ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ میں کمیٹی نے ترامیم منظوری کر لی ہے جس کے ذریعے کسانوں پر ٹیکس بوجھ کم کیا جائے گا۔ بل کی منظوری سے لائیو اسٹاک سیکٹر کو بڑا ریلیف ملے گا۔
پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد لائیو اسٹاک ٹیکس ختم کرنے پر فوری نافذ العمل ہوگا۔
زرعی انکم ٹیکس بل کی سیکشن 2 کی ذیلی شق (1) کی دفعات (d) اور (e) ختم کرنے کی تجویز ہے جبکہ ایکٹ کے سیکشن 4-A کی شق (h) بھی حذف کرنے کی تجویز ہے۔
مویشیوں سے حاصل آمدنی کو زرعی آمدن سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لائیو اسٹاک ٹیکس کے علاوہ زرعی ٹیکس برقرار رہیں گے، زرعی انکم ٹیکس میں جرمانے بھی برقرار رکھے گئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی ریونیو کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین محمد اوون جہانگیر کی زیر صدارت ہوا۔