تحریک انصاف کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق پارٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے شمالی پنجاب کے صدر کو اس حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔
پارٹی قیادت کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی ملاقاتوں کی بحالی تک اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔
اس دھرنے میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز روٹیشن کی بنیاد پر اپنے کارکنوں کے ہمراہ شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دھرنا مکمل طور پر پرامن ہوگا اور شمالی ریجنل صدر کو اس کیمپ کے انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، مزید یہ کہ تمام ریجنل صدور باہمی مشاورت سے دھرنے کے دنوں کا تعین کریں گے تاکہ احتجاجی سرگرمی کو بہتر انداز میں منظم کیا جا سکے۔
عالیہ حمزہ نے واضح کیا کہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر مزید مشاورت کی جائے گی تاکہ تحریک انصاف کی آئندہ کی حکمت عملی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
واضح رہےکہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل گئے مگر ملاقات نہیں کرائی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل کے باہر تحریک انصاف
پڑھیں:
تحریک انصاف سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں، ترجمان جے یو آئی
لاہور(اوصاف نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان نے کہا ہے کہ میڈیا میں چلنے والی پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے سے متعلق خبریں مصدقہ نہیں ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس ختم ہوگیا۔ اس حوالے سے ترجمان جے یو آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں
تاہم ان فیصلوں کا باضابطہ اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا۔ میڈیا میں آنے والی خبروں سے کوئی تعلق نہیں۔
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی