خودانحصاری کا شہکار، ایران کی سائنسی پیش رفت کی ایک جھلک
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
اسلام ٹائمز: اسلامی جمہوریہ ایران نے آزادی، استقلال، خود انحصاری کا راستہ اپنا کر ترقی کی وہ منزلیں طے کی ہیں جن سے پوری دنیا کے لئے یہ ثابت ہو گیا کہ اقوام اپنے زور بازو سے نہ صرف وقار کو برقرار رکھتی ہیں بلکہ علمی تحقیقات اور صنعتی پیش رفت سے پوری دنیا اور انسانیت کی خدمت کر سکتی ہیں۔ ترتیب و تنظیم: علی احمدی
 
 مشرق وسطیٰ اور ترقی پذیر دنیا میں امریکہ، یورپ اور صیہونی پروپیگنڈا مشینری دنیا کو باور کرواتی ہے کہ دھرتی کے فرعون اور عالمی استعمار امریکہ کی غلامی قبول نہ کرنیوالے ممالک آگے نہیں بڑھ سکتے۔ لیکن اس حوالے اسلامی جمہوریہ ایران نے آزادی، استقلال، خود انحصاری کا راستہ اپنا کر ترقی کی وہ منزلیں طے کی ہیں جن سے پوری دنیا کے لئے یہ ثابت ہو گیا کہ اقوام اپنے زور بازو سے نہ صرف وقار کو برقرار رکھتی ہیں بلکہ علمی تحقیقات اور صنعتی پیش رفت سے پوری دنیا اور انسانیت کی خدمت کر سکتی ہیں۔ ایران کی سائنسی ترقی کے متعلق درج ذیل نکات اس کی دلیل ہیں: 
 
 1- بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی ایران انٹرنیشنل  انگلینڈ کی دستاویز کے مطابق ایران دنیا کا سب سے محفوظ ملک ہے۔
 2- ایران دنیا کی 4 طاقتور ترین بحری افواج میں سے ایک ہے۔
 3- ایران ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو دنیا میں تباہ کن سمندری جہاز تیار کرتے ہیں۔
 4- ایران دنیا کے طاقتور ترین اسنائپر ہتھیار (بھار) کا مینوفیکچرر اور ڈیزائنر ہے۔
 5- ایران ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو دنیا میں لڑاکا طیارے (کوثر جیٹ) تیار کرتے ہیں۔
 6- ایران امریکہ کے بعد بلند پرواز اسٹریٹجک شمسی طیارے بنانے والا دنیا کا دوسرا ملک ہے۔
 7- ایران خلاء میں جانداروں کو بھیجنے والا چھٹا ملک ہے۔
 8- ایران دنیا میں انتہائی جدید جاسوس ڈرون کا سب سے بڑا شکاری ہے۔
 9- ایران مشرق وسطیٰ کا طبی مرکز ہے۔
 10- ایران نینو سائنس کے میدان میں دنیا کا چوتھا ملک ہے۔
 11- ایران سٹیم سیل کے میدان میں دنیا کا تیسرا ملک ہے۔
 12- ایران میں اعضاء کی پیوند کاری کا دنیا کا تیسرا سب سے بڑا مرکز ہے، جس کی ایک مثال شیراز کا نامازی ہسپتال ہے۔
 13- ایران واحد ملک ہے جو دنیا میں ذیابیطس کے السر کے لیے دوائی (این جی پارس) اور ایڈز کو کنٹرول کرنے کے لیے (ایمود) تیار کرتا ہے۔
 14- ایران جدت کے لحاظ سے دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے۔
 15- اکانومسٹ میگزین کے مطابق ایران کے پاس دنیا کی دوسری طاقتور سائبر آرمی ہے۔
 16- ایران دنیا میں میتھانول پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔
 17- ایران دنیا میں پتھر سے کاغذ تیار کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے۔
 18- ایران دنیا کا واحد ملک ہے جو ہائی فریکیونسی الیکٹرو سرجیکل آلات تیار کرتا ہے۔
 19- ورلڈ اکنامک پالیسی آرگنائزیشن کے اکنامک ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق 227 ممالک میں ایران دنیا کے 37 سب سے اوپر والے برآمد کنندگان میں شامل ہے۔
 20- ایران دنیا میں لینیر ایکسلریٹر بنانے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔
 21- آبی زراعت میں ایران مشرق وسطیٰ میں پہلے اور دنیا میں 18ویں نمبر پر ہے۔
 22- ایران 21ویں صدی کی جدید ٹیکنالوجی یعنی لیزر کے میدان میں دنیا کے ٹاپ 5 ممالک میں شامل ہے۔
 23- اقوام متحدہ کے انسانی ترقی کے اشاریوں کے لحاظ سے ایران دنیا کا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے۔
 24- ایران بانجھ پن کے علاج کے حوالے سے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں سے ایک ہے۔
 25- اسٹم سیل سائنس کے میدان میں ایران دنیا کے 15 ممالک میں شامل ہے۔
 26- یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق ایران میں غیر ملکی طلباء کی قبولیت کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
 27- ایرانی جوہری سائنس دانوں نے طحالب کی ایک قسم کاشت کی ہے، جسے بیرونی ممالک 390 ڈالر فی گرام میں فروخت کرتے ہیں، یعنی ایک کلو کی قیمت تقریباً 390,000 ڈالر ہے۔ ڈالروں میں اس کا حساب لگائیں اور دیکھیں کہ ایک کلو کی قیمت کتنے ارب ہے۔
 28- اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران اپنی سرزمین پر منشیات کے خلاف کامیاب جنگ کا حامل پہلا ملک ہے۔
 29- ایران دنیا کا سب سے زیادہ مدافعت رکھنے والا اور سب سے زیادہ مزاحمت کرنے والا، سب سے ترقی یافتہ ملک ہے، جو دنیا کی سب سے بھاری اور سب سے زیادہ پابندیوں کے باوجود ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے۔
 30- ایران ریلیوں میں عوامی شرکت اور اربعین کے عالمی اجتماع میں شرکت کرنیوالا سب سے بڑھا ملک ہے۔
 31- ایران دنیا کا واحد ملک ہے جس کے طرز حکومت کا تعین انتخابات کے ذریعے ہوتا ہے۔ 98% عوام نے اسلامی جمہوریہ کے حق میں ووٹ دیا، بہت سے ممالک کے پاس یہ ماڈل تھا نہ اب تک ہے۔
 32- ایران دندان سازی کے میدان میں دنیا کے 12 ممالک میں شامل ہے، اس حوالے سے امریکہ اور ایران کا کوئی موازنہ نہیں ہے، امریکہ کو بغیر دانتوں والا ملک کہا جاتا ہے۔
 33- ایران ان ممالک میں شامل ہے جو 95 فیصد سے زیادہ ادویات خود بناتے اور خود استعمال کرتے ہیں۔ دوائیوں کی کمی  کے لحاظ سے ایران دنیا کے 5% ممالک میں سے ہے۔
 34- انگلینڈ کے انڈیپنڈنٹ اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران سیاسی، عسکری اور اقتصادی طاقت کے لحاظ سے دنیا کا تیرھواں ملک ہے۔
 35- اقوام متحدہ کے مطابق متوقع عمر کے لحاظ سے ایران دنیا کا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے۔ 
 
 اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عالمی استعمار کی پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ اعداد و شمار آزاد دنیا کے لئے ایک عملی مثال ہیں۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ترقی نامی چیز خودانحصاری اور خود کفالت کے بغیر حاصل نہیں کی جا سکتی۔  
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران دنیا کا سب سے ممالک میں شامل ہے کے میدان میں دنیا اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں رپورٹ کے مطابق کے مطابق ایران ایران دنیا کے میں سے ایک ہے ممالک میں سے سے پوری دنیا سب سے زیادہ کے لحاظ سے کرنے والا کرتے ہیں والا ملک جو دنیا کی ایک ملک ہے
پڑھیں:
پاکستان بحری شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، احسن اقبال
وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان بحری شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور ملک کی ساحلی پٹی سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع فراہم کر رہی ہے۔
یہ بات انہوں نے آج کراچی کے ایکسپو سینٹر میں دوسرے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس 2025 کے افتتاحی موقع پر کہی۔
وزیر نے کہا کہ پاکستان کی منفرد جغرافیائی حیثیت اسے مشرق و مغرب کے درمیان قدرتی پل اور تجارت، جدت اور اقتصادی ترقی کے لیے ایک اہم راستہ بناتی ہے۔
احسن اقبال نے بتایا کہ حکومت نیلی معیشت، قابل تجدید توانائی، ماہی گیری، معدنی وسائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے بندرگاہوں کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر نے مزید کہا کہ یوران پاکستان پلان کے تحت حکومت کا ہدف 2035 تک ملکی معیشت کو ایک ٹریلین ڈالر تک وسعت دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو شپ بلڈنگ، لاجسٹکس، میرین بایوٹیکنالوجی، ایکوا کلچر اور ساحلی سیاحت میں شراکت داری کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے، جو بحری صنعت میں پائیدار ترقی کے راستے ہموار کرے گی۔
ادھر کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش اور کانفرنس پاکستان کی نیلی معیشت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ کانفرنس اور ایکسپو میں 178 نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں جن میں 28 بین الاقوامی اور 150 مقامی شامل ہیں، جبکہ 44 ممالک کے 133 مندوبین بھی موجود ہیں۔
وائس ایڈمرل نے کہا کہ اس موقع پر B2B اور B2G ملاقاتیں، معاہدوں پر دستخط اور نیلی معیشت، پائیدار ترقی کے امکانات پر بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔