بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کب شادی کریں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
معروف بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کا 2025ء میں شادی کا کوئی پلان نہیں، بوائے فرینڈ سے ان کی جلد شادی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔
کریتی سینن کی ان کے بزنس مین بوائے فرینڈ کبیر باہیا سے شادی کی تیاریوں سے متعلق افواہیں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کریتی سینن ابھی فلم ’تیرے عشق میں‘ کی شوٹنگ کر رہی ہیں اور اس کے بعد ’کاک ٹیل 2‘ کی تیاریوں میں مصروف ہو جائیں گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کریتی سینن کے پاس شادی کے لیے اس سال وقت نہیں ہے، وہ اس وقت دہلی میں ہیں اور ان کی توجہ آنند ایل رائے کی فلم کی شوٹنگ پر ہے، اس سے فارغ ہو کر وہ اگلے پروجیکٹ میں مصروف ہو جائیں گی۔
کریتی سینن ’تیرے عشق میں‘ میں ’مکتی‘ کے کردار کو زندہ کرنے کے لیے بہت محنت کر رہی ہیں۔
چند روز قبل کریتی سینن اور کبیر باہیا کی ویڈیو وائرل ویڈیو ہوئی تھی جس نے جوڑے کی جلد شادی کی افواہوں کو جنم دیا تھا، دونوں ایک ساتھ دہلی ایئر پورٹ پر موجود تھے، دونوں کو کئی تقریبات میں پہلے بھی ایک ساتھ دیکھا جا چکا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے بوائے فرینڈ کے والدین سے ملاقات بھی کی تھی اور 2025ء کے آخر تک ان کی شادی ہونے کی اطلاعات تھیں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔
خیال رہے کہ کبیر باہیا ورلڈ وائیڈ ایوی ایشن اینڈ ٹورازم لمیٹڈ کے بانی ہیں اور ان کے والد ساؤتھ ہال ٹریول کے مالک ہیں جو برطانیہ میں ایک ممتاز ٹریول ایجنسی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کریتی سینن
پڑھیں:
بی سی سی آئی کا ورلڈ کپ فاتح ویمنز ٹیم سے شرمناک صنفی امتیاز سامنے آگیا
کراچی:بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا ورلڈ کپ فاتح خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ شرمناک صنفی امتیاز سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ نے ورلڈ کپ جیتنے والی قومی خواتین ٹیم کے لیے 51 کروڑ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا ہے جو 2024 میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی مردوں کی ٹیم کو دیے گئے 125 کروڑ بھارتی روپے کے مقابلے میں تقریباً 59 فیصد کم ہے۔
کرکٹ شائقین اور مبصرین نے بی سی سی آئی کے اس فیصلے کو ’’شرمناک صنفی امتیاز‘‘ قرار دیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ جس ملک میں خواتین نے پہلی بار عالمی سطح پر کرکٹ کا سب سے بڑا اعزاز جیتا وہاں انہیں مردوں کے مقابلے میں آدھا انعام دینا واضح ناانصافی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی بورڈ کے خلاف سخت ردعمل سامنے آیا ہے جہاں صارفین کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے خواتین کرکٹ کی تاریخی فتح کی اہمیت گھٹا دی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ اس تاثر کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ بی سی سی آئی خواتین کرکٹ کو اب بھی ثانوی حیثیت دیتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے بعض حلقوں نے اسے ’’ڈبل اسٹینڈرڈ‘‘ اور ’’خواتین کے ساتھ کھلی ناانصافی‘‘ قرار دیا ہے۔
بھارتی ویمنز ٹیم نے گزشتہ روز ممبئی میں جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔