میچ میں انجرڈ ہونے پر فخر زمان ڈریسنگ روم میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے پہلےمیچ میں انجری کا شکار ہونے والے فخر زمان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر روپڑے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 60 رنز سے شکست دی تھی۔اس میچ میں فخر زمان فیلڈنگ کے دوران پہلے اوور میں ہی انجری کا شکار ہوگئے تھے، فخر کو 2 مرتبہ میدان سے باہر جانا پڑا تھا اور ٹریٹمنٹ کے بعد وہ دوبارہ میدان میں آئے پھر اننگز کے آخر تک انہوں نے فیلڈنگ کی۔
بعد ازاں پاکستان کی اننگز کے دوران فخر زمان چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے لیکن وہ بیٹنگ کے دوران بھی تکلیف میں دکھائی دیے اور 41 گیندوں پر 24 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔اس میچ کے بعد فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے اور ان کی جگہ ٹیم میں امام الحق کو شامل کرلیا گیا ہے۔
فخر زمان کے پھوٹ پھوٹ کر روپڑنے کی ویڈیو سامنے آگئی
تاہم اب فخر زمان کے آؤٹ ہوکر ڈریسنگ روم جانے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہےجس میں انہیں بوجھل قدموں اور اداس انداز میں پویلین کی جانب بڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔فخر زمان ڈریسنگ روم میں پہنچ کر پھوٹ پھوٹ کر روپڑے جب کہ اس دوران وہاں موجود شاہین آفریدی سمیت دیگر ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں حوصلہ دینے کی کوشش کی۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پھوٹ پھوٹ کر میچ میں
پڑھیں:
پاکستان آئیڈیل کے بھارت میں چرچے، معروف بھارتی گلوکار بھی پاکستانی ٹیلنٹ کے پرستار ہوگئے
پاکستان میں 10 سال بعد شروع ہونے والے میوزیک ریئلٹی شو پاکستان آئیڈل سیزن 2 کو بھارت میں بھی پسند کیا جارہا ہے۔
اس بات کا ثبوت حال ہی میں ہونے والی پیشرفت کے بعد سامنے آیا ہے۔
پاکستان آئیڈل کے جج اور معروف گلوکار و میوزک کمپوزر بلال مقصود نے بھارت کے غزل گائیک اور کلاسیکل گلوکار کی جانب سے موصول ہونے والا پیغام شیئر کیا۔
یہ پیغام معروف بھارتی گلوکار و غزل گائیک ہری ہرن نے بلال مقصود کو واٹس ایپ پر کیا۔
بھارتی گلوکار نے بلال مقصود سے علیک سلیک کے بعد پاکستان آئیڈل کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ بھی شو دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے بلال مقصود کو پیغام میں لکھا کہ ’تم اس شو میں بہت اچھے لگ رہے ہو‘۔ ہری ہرن نے لکھا کہ ’اس شو میں شریک بعض لوگوں کا نیا ٹیلنٹ بہت کمال ہے اور میں اس سے محظوظ ہورہا ہوں‘۔
View this post on InstagramA post shared by Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood)
گلوکار ہری ہرن نے بلال مقصود اور شو میں شریک گلوکاروں کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے جلد ملنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔
بلال مقصود نے واٹس ایپ میسج کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ہری ہرن کا شکریہ ادا کیا اور اُن کی تعریف و الفاظ پر کہا کہ میرے لیے شکریہ ادا کرنے کیلیے الفاظ کم پڑ گئے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستان آئیڈل میں شریک گلوکاروں کیلیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ سرحد کے پار ایک لیجنڈ انہیں دیکھ رہے ہیں اور نوٹس کرنے کے ساتھ جدوجہد پر شاباش بھی دے رہے ہیں۔
بلال مقصود نے لکھا کہ یہ لمحات نئے آرٹسٹ کو نکھارنے اور بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، میں ہری جی کا پوری ٹیم اور شرکا کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔