پاکستان کے دو بڑے بلے بازوں کے نام بھی کم ترین اسٹرائیک ریٹ میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
سال 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد کم ترین انٹرنیشنل اسٹرائیک ریٹ میں پاکستان کے دو بڑے بلے بازوں کے نام بھی شامل ہوگئے۔
کم ترین انٹرنیشنل اسٹرائیک ریٹ میں بابراعظم 76.29 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے 10 اننگز میں 352 رنز بنائے جبکہ بنگلا دیش کے بیٹر مہدی حسن میراز 10 اننگز میں 352 رنز بنا کر 72.
محمد رضوان نے 11 اننگز میں 78.77 اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 438 رنز بنائے ہیں۔
بنگلا دیش کے نجم الحسین شانتو نے 8 اننگز میں 84.43 کے اسٹرائیک ریٹ سے 358 رنز اسکور کیے جبکہ آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ 12 اننگز میں 347 رنز بنا چکے، ان کا اسٹرائیک ریٹ 85.25 ہے۔
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں بھی بابراعظم اور محمد رضوان کا اسٹرائیک ریٹ اچھا نہیں رہا تھا جبکہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسٹرائیک ریٹ
پڑھیں:
تیسرا ٹی 20: ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری
پاکستان نے بنگلا دیش کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دے دیا۔
میر پور میں جاری میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حسن نواز 33، محمد نواز 27، صائم ایوب 21، محمد حارث 5، فہیم اشرف 4 اور حسین طلعت 1 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
کپتان سلمان آغا 12 اور عباس آفریدی 1رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
بنگلا دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3، نسُم احمد نے 2 جبکہ محمد سیف الدین اور شریف الاسلام نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔