شبلی فراز نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کا معاملہ غیر اہم قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شبلی فراز نے شیر افضل مروت کے پارٹی سے نکالے جانے کے معاملے کو غیر اہم قرار دیدیا۔
اسلام آباد میں صحافی نے سینیٹر شبلی فراز سے سوال پوچھا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے پر بہت شور شرابہ ہو رہا ہے؟ اس پر شبلی فراز نے کہا کہ کوئی اہم سوال کریں جو ملک میں ہو رہا ہے دہشتگردی بڑھ رہی ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے۔
مزید پڑھیں: شہباز گل نے عمران خان کے 2 موبائل چوری کرکے جنرل فیض حمید کو دیے، شیر افضل مروت کا الزام
ان کا کہنا تھا کہ صرف سرکاری ملازمین ہی نہیں پورا پاکستان احتجاج کررہا ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ پاکستان بھر کے لوگ مہنگائی اور افراتفری کا شکار ہیں۔ ہم سینیٹ میں مسائل کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے۔
ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ پارٹی کرے گی میں نہیں کروں گا۔ مذاکرات ہوں تو بامقصد ہونے چاہئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شبلی فراز پی ٹی آئی شبلی فراز شیر افضل مروت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شبلی فراز پی ٹی ا ئی شبلی فراز شیر افضل مروت شیر افضل مروت شبلی فراز
پڑھیں:
پاکستان اور مصر کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق
پاکستان اور مصر نے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان اور مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب حسن کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان موجود تجارتی صلاحیت کو اجاگر کیا گیا۔رانا احسان افضل نے مصری سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مصری سفیر نے کہا کہ وہ پاکستانی چیمبرز آف کامرس کے ساتھ سرگرم رابطے میں ہیں تاکہ باہمی دلچسپی کے شعبے تلاش کیے جا سکیں۔
اشتہار