شبلی فراز شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا صحافی کا سوال گول کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا صحافی کا سوال گول کر گئے۔
اسلام آباد میں صحافی نے سوال کیا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے پر بہت شور شرابا ہو رہا ہے؟
جس پر شبلی فراز نے کہا کہ کوئی اہم سوال کریں، جو ملک میں ہو رہا ہے، دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت 3تا 4 ماہ کی مہمان ہے،ان سے اصلاحات نہیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ کا فیصلہ پارٹی کرے گی، میں نہیں۔
شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پورا پاکستان احتجاج کر رہا ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے، پاکستان بھر کے لوگ مہنگائی اور افراتفری کا شکار ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ سینیٹ میں مسائل کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے، مذاکرات بامقصد ہونے چاہئیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا سکردو میں "حسین سب کا" کانفرنس سے خطاب
سکردو میں حسین سب کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے امریکہ اور یورپ میں آواز بلند ہو رہی ہے، اسرائیل کے حوالے سے امریکہ اور یورپ میں تبدیلی آ رہی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ملک کے معروف صحافی سہیل وڑائچ نے سکردو میں "حسین سب کا" کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا زمانہ حسین کا زمانہ ہے، آج کا اصول، آج کی دنیا حسین کی دنیا ہے۔ آج اگر کوئی برتر ہے تو وہ حسینی ہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کسی بھی جنگ کو دیکھیں تو چیزیں نظر آتی ہے، ایک معاشی مساوات اور دوسری آزادی۔ ہر جنگ انہیں دو اصولوں کیلئے لڑی جاتی ہے۔ اب سوال یہ ہوتا ہے کہ امام حسین کی انسانیت کی آزادی کیلئے کیا کردار ہے؟ آج کا یو این ہیومن چارٹر کی ایک ایک شق وہ ہے جس کیلئے امام حسین نے قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے امریکہ اور یورپ میں آواز بلند ہو رہی ہے، اسرائیل کے حوالے سے امریکہ اور یورپ میں تبدیلی آ رہی ہے۔