بارکھان واقعہ نفرتوں کو بھڑکانے کی کوشش ہے: عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ بارکھان واقعہ نفرتوں کو بھڑکانے کی کوشش ہے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب کے لوگ نشانہ بنے تو اس میں بلوچستان کا کوئی کردار نہیں، دونوں صوبوں کے درمیان دوری اور نفرت نہیں، سب جانتے ہیں کہ اس کے پیچھے کچھ عناصر ہیں۔
عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ جب سیشن شروع ہوتا ہے تو چیئرمین پریزائیڈنگ افسران کے نام کا اعلان ہوتا ہے، میری موجودگی پر آپ کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسر رول 14 کے مطابق ہے، ہم وقفہ سوالات تھوڑی دیر ملتوی کر کے باقی بزنس لے لیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی مخصوص واقعہ کا ردعمل نہیں، سعودی اعلیٰ عہدیدار
پاکستان اور سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے" (SMDA) پر دستخط کردیے۔ اس معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دستخط کیے۔
سعودی اعلیٰ عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ یہ معاہدہ کسی مخصوص واقعے کا ردِعمل نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی تعاون کا عکاس ہے۔ ان کے مطابق یہ ایک جامع دفاعی معاہدہ ہے جو تمام فوجی وسائل کا احاطہ کرتا ہے۔
معاہدے کے تحت کسی بھی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے مشترکہ عزم کو آگے بڑھانا ہے۔