ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن وسیع تر عوامی مفاد کا حصہ ہے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
سینئر وزیر نے کہا کہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ غیر معیاری گاڑیوں اور لاپرواہ ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گا، کارروائیاں باقاعدگی سے کی جائیں گی اور خلاف ورزی کرنے والے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ورنہ سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان وسیع تر عوامی مفاد کا حصہ ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ کا ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، جس کے نتیجے میں 53 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں، جبکہ 15 ڈرائیور گرفتار کر لیے گئے۔ مجموعی طور پر 1,115 گاڑیوں کی جانچ کی گئی، 565 کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کردیا گیا۔
اس کے علاوہ سڑک پر چلنے کے قابل نہ ہونے کی وجہ سے سات کمرشل گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس منسوخ کر دیئے گئے۔ لاپرواہی اور غفلت برتنے والی ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 279 کے تحت 17 ایف آئی آر درج، جبکہ ہیوی ٹریفک پر عائد وقت کی پابندی کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت چھ مقدمات درج کر لیے گئے۔ موٹر وہیکل آرڈیننس کی دفعات 99 اور 113 کے تحت 15 ڈرائیوروں کو لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
شرجیل انعام میمن نے اس حوالے سے کہا کہ کریک ڈاؤن کا مقصد سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنا اور لاپرواہی کے باعث ہونے والے حادثات کو روکنا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے مزید یہ بھی کہا کہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ غیر معیاری گاڑیوں اور لاپرواہ ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گا، کارروائیاں باقاعدگی سے کی جائیں گی اور خلاف ورزی کرنے والے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ورنہ سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن ٹریفک قوانین کی کی خلاف ورزی کے خلاف کہا کہ
پڑھیں:
محکمہ ایکسائز اور کسٹم کا ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون
سٹی 42: محکمہ ایکسائز اور کسٹم نے لگژری گاڑیوں کے خلاف مشترکہ ناکہ بندی کی
ڈی ایچ فیز 5 میں نان رجسٹرڈ،ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون کیا ، ای ٹی اوز کی سربراہی میں 85 گاڑیوں کے چالان 3 نان رجسٹرڈ گاڑیاں بند کی گئیں،شاہد گیلانی نے کہا کسٹم حکام کی جانب سے امپورٹڈ گاڑیوں کے کوائف چیک کئے گئے،ناکہ پر ٹوکن ٹیکس نادہندگان سے 17لاکھ سے زائد کا ٹیکس وصول کیا گیا،گرمی کی وجہ سے ہفتہ میں 2روزمشترکہ ناکہ بندی جاری رہے گی،شہری ٹوکن ٹیکس بروقت ادا کریں اور نان رجسٹرڈ گاڑی روڈ پر نہ لائیں،منگل اور جمعرات کو ایکسائز اور کسٹم کی مشترکہ ناکہ بندی کی جائے گی،
پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
Asaad Naqvi